اٹلی میں مقیم محب وطن پاکستانیوں نے سول نافرمانی تحریک مسترد کردی، زرمبادلہ بڑھانے کا عزم

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپین کے بعد اٹلی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے بھی سول نافرمانی اور ترسیلات زر کے بائیکاٹ کی کال مسترد کردی ہے۔

اٹلی کے شہر بریشیا میں اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں ایک بڑے اجتماع کا انعقاد کیا اور سول نافرمانی کی کال کو اوورسیز پاکستانیوں نے مکمل طور پر مسترد کردیا اور پہلے سے بھی زیادہ زرمبادلہ پاکستان بھجوانے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا حکومتی مطالبہ مسترد کردیا

اجتماع میں شریک اوورسیز پاکستانیوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی عوام ملک دشمن عناصرکو پہچان گئی ہے اور جان گئی ہے کہ یہ اپنے مفادات کے لیے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال سے زرمبادلہ میں مزید اضافہ کریں گے۔

اجتماع میں پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد  کے نعرے گونجتے رہے، قومی ترانے کی گونج اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار اوورسیز پاکستانیوں نے ملک دشمن تحریکوں کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں اپنی آواز بلند کی۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی حکومت کا خاتمہ اور سول نافرمانی، عمران خان کے خلاف پلان تیار

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دسمبر 2024 میں پاکستان میں ترسیلات زر میں تقریباً 29.1 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے، ترسیلات زر میں اضافہ اس بات کا مظہر ہے کہ محب وطن اوورسیز پاکستانیوں نے سول نافرمانی جیسی ملک دشمن تحریکوں کو یکسر رد کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp