مطالبات نہ مانے گئے تو اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل کروں گا، عمران خان

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر وطن نہ بھیجنے کی اپیل کروں گا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی اور ان کا پیغام سامنے لایا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان نے مذاکرات کے لیے مزید وقت دےدیا، سول نافرمانی کی تحریک مؤخر

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے آج اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے 3 سینیئر ججوں پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، اور ہمارے بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی کال دینے کی صورت میں اوورسیز پاکستانی ترسیلات زر وطن نہیں بھیجیں گے اور وہ اس کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں متنازعہ آئینی ترامیم کے ذریعے اس وقت حکمران سپریم کورٹ پر قابض ہیں، اور یہ سب سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مہربانیوں سے ہوا۔

علیمہ خان نے کہاکہ پاکستان کے عوام معاشی مشکلات کا شکار ہیں، تحریک انصاف کی حکومت گرنے کے بعد لاکھوں لوگ خط غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے مطابق پی ٹی آئی کو کچلنے کا پلان لندن میں بنایا گیا، ایک منصوبے کے تحت 9 مئی کو 10 عمارتیں جلائی گئیں اور پھر 10 ہزار لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ 8 فروری کو ملک کے عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے بتادیا کہ وہ ظلم کے نظام کے خلاف کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں امریکا نے عمران خان کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالا تو حکومت سامنا کرےگی، رانا ثنااللہ

انہوں نے کہاکہ 26 نومبر کو بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا گیا، اونچی عمارتوں سے گولیاں چلائی گئیں، اسلام آباد احتجاج کے عینی شاہد موجود ہیں جو آنکھوں دیکھا حال بتا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم