پارٹی کو کمٹمنٹ دی کہ مزید تنازعہ کھڑا نہیں کروں گا، شیر افضل مروت

اتوار 12 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے سینیئرر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جو ہوا سو ہوا لیکن میں نے پارٹی لیڈرشپ کو کمٹمنٹ دی ہے کہ مزید کوئی تنازع کھڑا نہیں کروں گا۔

ایک نجی ٹی وی چینل پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے ساتھ اپنے حالیہ اختلافات پر بات کرتے ہوئے ان کا یہ کہنا تھا کہ  کچھ  اور لوگوں نے میرے خلاف بیانات دینا شروع کیا ہے،   کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ میرے خلاف بیانات دے اور یہ توقع کرے کہ میں خاموش رہوں گا، میں خوامخواہ کسی کی باتیں نہیں سن سکتا۔

مذاکرات کے بارے انہوں نے کہا کہ دونوں طرف سے کریکر فائر ہورہےہیں لیکن مذاکرات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے:شیر افضل کا سلمان اکرم راجہ کو سیکریٹری جنرل ماننے سے انکار، پارٹی میں اجنبی قرار دیدیا

شیر افضل مروت نے کہا کہ حکومت گزشتہ 2سالوں میں کوئی شفقت تو دکھاتی، اب کہتے ہیں کہ زبان بھی بند رکھیں مگر یہ کوئی جائز مطالبہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے سامنے وہ مطالبات رکھیں گے ہی نہیں جو یہ پورے نہیں کرسکتے، کیس میں سزا دیتے ہیں یا بری کرتے ہیں، اس کا مذاکرات کے عمل پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

شیر افضل مروت نے حکومتی وزرا کے بیانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے مگر حکومت کوشش کررہی ہے کہ بدمزگی پیدا ہو۔ عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی پیشکش کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ آفر ہوئی تھی مگر خواجہ آصف چونکہ اس عمل کا حصہ نہیں تھے اس لیے انہیں علم نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا