کوئلہ کان حادثہ: 11 لاشیں نکالی جا چکیں، ایک کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

اتوار 12 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے کہا ہے کہ اسپین کاریز کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کوئلہ کان سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور اب تک کوئلہ کان سے 11 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

چیف مائنز انسپکٹر نے کہا کہ کان سے ایک لاش نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور ملبے دب گئے، ریسکیو آپریشن جاری

یاد رہے کہ کان میں گیس بھرنے سے 9 جنوری کی شب دھماکا ہوا جس کے باعث کان بیٹھ گئی تھی اور کان میں کام کرنے والے 12 کانکن پھنس گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp