شام کے شہر حلب میں 20 ہزار افراد کی اجتماعی قبر کا انکشاف

پیر 13 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شام میں سیکورٹی حکام نے حلب شہر کے مضافات میں واقع خان العسل نامی علاقے میں ہزاروں لاشوں پر مشتمل ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔

ترک خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی کی خبر کے مطابق حلب پولیس کے آپریشن افسر عمر رحال نے مقامی گورکنوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ حلب شہر میں 5 اجتماعی قبریں موجود ہیں، جن میں سے ایک خان العسل کے علاقے میں ہے، جہاں تقریباً 20,000 افراد کو دفن کیا گیا ہے۔ ان میں سے تقریباً 10,000 لاشوں کی شناخت نمبروں کے ذریعے کی گئی ہے، جنہیں سیکورٹی اداروں نے قبریں کھودنے والے اور مردہ دفن کرنے والے مرکز کے حوالے کیا تھا۔ یہ مرکز لاشوں کو دفنانے اور ان کے لیے نمبر مختص کرنے کا کام کرتا ہے۔ باقی نامعلوم افراد کی لاشیں ہیں، جن پر کوئی شناختی نشان نہیں۔

آپریشن افسر کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد ان پر پہرہ لگا دیا گیا ہے اور بین الاقوامی کمیٹیوں کی آمد کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ لاشیں نکال کر ان کی شناخت کی جا سکے۔

قبریں کھودنے والے محمد صبحی نے بتایا کہ 2012 سے بشار الاسد کے زیرانتظام سیکورٹی ادارے ان افراد کی لاشیں جو حراست کے دوران مر جاتے ہیں، انہیں فوجی اسپتال بھیجتے تھے، جہاں ان لاشوں پر مخصوص کوڈ لگائے جاتے تھے۔

خان العسل کی اجتماعی قبر میں تقریباً 8,000 لاشوں، حلب کی قبر میں 7,000 لاشوں، اور النقیریں کی قبر میں 1,500 لاشوں کی دستاویز بندی کی گئی ہے۔ آخری تدفین 3 ماہ قبل انجام دی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سورۃ الرحمان کی تلاوت نے نعمان اعجاز کو کینسر سے کیسے نجات دلائی؟ اداکار نے صحتیابی کا حیران کن واقعہ سنادیا

سیلاب کے بعد لگ بھگ 500 غیر ملکی حکام سے رابطے میں نہیں، نیپالی وزیر داخلہ

مدارس کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق دیرینہ مسئلے کے حل میں اہم پیشرفت

دل دہلا دینے والی واردات، 21 سالہ ماڈل اپنے گھر میں چھریوں کے وار سے قتل

خواتین کو ڈھال بناکر بی ایل ایے قانون سے نہیں بچ سکتی، بلوچستان حکومت کی وارننگ

ویڈیو

مولانا اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد نہیں چل پائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ