دل دہلا دینے والی واردات، 21 سالہ ماڈل اپنے گھر میں چھریوں کے وار سے قتل

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے ویسٹ دہلی (تلک نگر) میں ایک 21 سالہ طالبہ و ماڈل کو اس کے گھر کے اندر بے دردی سے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت مسکان کے نام سے ہوئی ہے اور قتل کا شائبہ اس کے جِم ٹرینر عمران پر ظاہر کیا جا رہا ہے جو واقعے کے بعد سے فرار ہے۔

پولیس کے مطابق بدھ کے روز مسکان اپنی رہائش گاہ کی دوسری منزل پر واقع اپارٹمنٹ میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم عمران نے اس پر چھری سے حملہ کر دیا۔ مسکان کی دردناک چیخیں سن کر جب پڑوسی ان کے گھر کی طرف بھاگے تو وہ خون میں لت پت پڑی تھی۔ پڑوسیوں نے اسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیے ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر کو قتل کیا گیا؟

دوست اور اہلخانہ کے انکشافات

مقتولہ کے دوست امان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسکان 3 بہنوں میں سب سے چھوٹی تھی۔ اس کی بڑی بہن (جو اس وقت چندی گڑھ میں تھی) نے فون کر کے امان کو فوری طور پر گھر پہنچنے کے لیے کہا کیونکہ کسی نے مسکان کو چھریاں مار دی ہیں۔

امان نے دعویٰ کیا کہ مسکان کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ ملزم عمران کافی عرصے سے مسکان کو تنگ اور ہراساں کر رہا تھا اور ماضی میں بھی ایسا کر چکا تھا، جس کی وجہ سے واقعے کے فوری بعد سیدھا شک اسی پر گیا۔

یہ بھی پڑھیے ٹک ٹاکر گلمینہ قتل کیس میں اہم پیشرفت، ملزمان سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) ابھشیک گپتا نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جائے وقوعہ اور اطراف کے علاقے کی سی سی ٹی وی (CCTV) فوٹیج کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ملزم کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بدخشان میں جھڑپیں، 10 طالبان ارکان ہلاک، 6 زخمی ہونے کا دعویٰ

سورۃ الرحمان کی تلاوت نے نعمان اعجاز کو کینسر سے کیسے نجات دلائی؟ اداکار نے صحتیابی کا حیران کن واقعہ سنادیا

سیلاب کے بعد لگ بھگ 500 غیر ملکی حکام سے رابطے میں نہیں، نیپالی وزیر داخلہ

مدارس کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق دیرینہ مسئلے کے حل میں اہم پیشرفت

خواتین کو ڈھال بناکر بی ایل ایے قانون سے نہیں بچ سکتی، بلوچستان حکومت کی وارننگ

ویڈیو

مولانا اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد نہیں چل پائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ