افغانستان کا پاکستان کے خلاف ہونا ہماری غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

بدھ 15 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغانستان کا پاکستان کے خلاف ہونا ہماری غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، پہلے مجاہد، پھر طالبان، پھر گڈ اور بیڈ طالبان جیسی پالیسیوں سے نقصان ہوا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں افغانستان سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔ اب حکومت بھی اسی طرف آگئی ہے اور بات چیت کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان پاکستان کی بہتری کے لیے مذاکرات کررہے ہیں، علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی افغانستان کے ساتھ طویل سرحد ہے اور زبان بھی ایک ہے، امریکا افغانستان سے گیا تو اس میں پاکستان کا اہم کردار ہے، لیکن ہمیں سوچنا چاہیے کہ افغانستان ہمارے خلاف کیوں ہوگیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ افغانستان کا شکوہ ہے کہ پاکستان ہماری سرزمین پر کارووائیاں کررہا ہے، فیصلہ کیا ہے کہ گرینڈ جرگہ بنائیں گے تاکہ افغان حکام کے ساتھ بات چیت کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں سوچنا چاہیے کہ افغان حکام ہم سے کیوں نفرت کررہے ہیں، استحکام پاکستان آپریشن کے نام سے ایک غلط تاثر پیدا ہوگیا تھا لیکن اب کلیئر ہوگیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہورہا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی مجھ سے کوئی ناراضی نہیں نہ ہی کبھی انہوں نے ایسی کسی بات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ محسن نقوی سے ایک سے زیادہ مرتبہ 26 نومبر سے متعلق سوال کرچکا ہوں، 26 نومبر محسن نقوی کے حکم پر ہوا لیکن یہ فیصلہ حکومت کا تھا۔

انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ اور پاکستان دونوں میں مماثلت ہے، اسی لیے عالمی طاقتیں پاکستان کے خلاف ہیں، اسلام کے دشمن پاکستان کے خلاف کام کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں 26 نومبر سے متعلق سخت گفتگو ہوئی اور پھر بات 9 مئی تک جا پہنچی۔ میں نے آرمی چیف کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب  میں وزیراعلیٰ نہیں تھا تو اس وقت بھی کوئی حبس بے جا میں نہیں بٹھا سکا، میں کھلی کتاب کی طرح ہوں جو زیادتی کرےگا وہ حساب دے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ 26 نومبر کو سنگجانی نہ رکنے اور آگے بڑھنے سے متعلق جو ہونا تھا وہ ہوگیا، بشریٰ بی بی اگر کہہ رہی ہیں کہ وہ اکیلی تھیں تو ان سے پوچھا جائے کہ پھر بحفاظت پشاور کیسے پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں رانا ثنااللہ، علی امین گنڈاپور سے خوش، مذاکرات کے ماحول کی تعریف

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شیر افضل مروت کی پارٹی کے لیے بہت قربانیاں ہیں، انہوں نے فرنٹ فٹ پر آکر پارٹی کے لیے جدوجہد کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘