ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جوبائیڈن کے 4 سالہ دور اقتدار کو بدترین قرار دیدیا

بدھ 15 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جوبائیڈن کے 4 سالہ دور اقتدار کو بدترین قرار دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیتنے کے بعد بھی بائیڈن انتظامیہ پر مسلسل تنقید کررہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سال میں ملک تاریخ کی نچلی ترین سطح پر چلا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے سکتا تھا، امریکی صدر جو بائیڈن کا دعویٰ

بائیڈن انتظامیہ عالمی معاملات سے نمٹنے میں ناکام رہی، افغانستان سے انخلا کے دوران اربوں ڈالر کا سامان طالبان کے پاس چھوڑ دیا، بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نئی انتظامیہ کے آنے کے بعد امریکا دوبارہ ایک مضبوط ملک بن کر ابھرے گا۔

قبل ازیں، صدر جوبائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ امریکا 4 سال سے پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط ہوگیا ہے، ٹرمپ کے لیے معاشی اور سفارتی طور ایک زیادہ مضبوط قوم چھوڑ کر جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!