ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے سکتا تھا، امریکی صدر جو بائیڈن کا دعویٰ

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیتے ہوئے گزشتہ برس نومبر میں صدارتی انتخاب دوبارہ جیت سکتے تھے۔

یو ایس اے ٹوڈے کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے تاہم صدر جوبائیڈن نے تسلیم کیا کہ انہیں اندازہ نہیں کہ آئندہ 4 سال کی مدت کے لیے درکار اسٹیمنا ان کے پاس ہوتا۔

’اب تک تو بہت اچھا رہا سب کچھ، لیکن کون جانتا ہے کہ 86 سال کی عمر تک میں کیا ہونے والا ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جوبائیڈن کو کڑی تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟

بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ وہ اب بھی سابق ریپبلکن کانگریس وومن لز چینی اور سابق سینئر ہیلتھ اہلکار ڈاکٹر انتھونی فاؤچی سمیت ڈونلڈ ٹرمپ کے دیگر دشمنوں کے لیے پیشگی معافی پر غور کر رہے ہیں۔

بدھ کو شائع ہونے والے اس انٹرویو میں، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ نومبر کے انتخابات کے فوراً بعد اوول آفس میٹنگ کے دوران ممکنہ معافی کے بارے میں ٹرمپ کے ساتھ بہت کھلے الفاظ میں بات کی تھی۔

مزید پڑھیں: صدر بائیڈن نے 4 حریف ملکوں کے خلاف قومی سلامتی کی خفیہ یادداشت منظور کرلی

’میں نے یہ واضح کرنے کی کوشش کی کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور خود ٹرمپ کے لیے یہ غیر منافع بخش ہوگا کہ وہ پیچھے جاکر جھگڑا نمٹانے کی کوشش کریں، انہوں نے میری مخالفت نہی کی لیکن انہوں نے بنیادی طور پر مجھےسنا۔‘

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ان کا حتمی فیصلہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ ٹرمپ اپنی کابینہ کے لیے کس کا انتخاب کرتے ہیں۔ اسی میٹنگ میں، امریکی صدر کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے معاشی ریکارڈ کو سراہا۔ ’ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ میں ایک اچھے ریکارڈ کے ساتھ آفس چھوڑرہا ہوں۔‘

مزید پڑھیں: امریکی سیاست کا نیا تنازع، بیٹے ہنٹر بائیڈن کے لیے صدر جو بائیڈن کی حیرت انگیز معافی

واضح رہے کہ یو ایس اے ٹوڈے کے ساتھ مذکورہ انٹرویو امریکی صدر جو بائیڈن کا صدارت چھوڑنے سے قبل اب تک کسی پرنٹ پبلی کیشن کو دیا گیا واحد انٹرویو ہے، صدر جو بائیڈن تک میڈیا کی رسائی کو وائٹ ہاؤس نے سختی سے کنٹرول کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ صدر بائیڈن نے 21 جولائی کو صدارتی انتخاب کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد سے کوئی نیوز کانفرنس بھی نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی