ایک لیٹر میں 58 کلومیٹر، پاکستان میں لانچ ہونے والی یہ گاڑی کتنے کی ہے؟

جمعرات 16 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موریس گیراج (ایم جی) پاکستان کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر گاڑیوں کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم جی موٹرز کی 100ویں سالگرہ، الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان

ان میں پیٹرول سے چلنے والی گاڑیاں بھی ہیں جو خاصی اچھی مائیلج دیتی ہیں جبکہ اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں میں سے کچھ ایک چارج میں 500 کلومیٹر سے بھی زیادہ چلتی ہیں۔ کمپنی کے مطابق پیٹرول کی کھپت کے لحاظ اسے ان گاڑیوں میں ایسی بھی ہیں جو محض ایک لیٹر میں 58 کلومیٹر تک بھی چلتی ہیں۔

ایم جی ایچ ایس کی نئی قیمتیں

ایم جی ایچ ایس ایکسائٹ کی ایکس فیکٹری قیمت 68 لاکھ 49 ہزار ہے جو ودہولڈنگ ٹیکس اور انشورنس کی ادائیگی سمیت گاڑی کی کل قیمت 70 لاکھ 16 ہزار 480 روپے بنتی ہے۔

ایچ ایس ایسنس کی قیمت 78 لاکھ 83 ہزار 480 روپے جبکہ ایچ ایس 2.0 ٹی اے ڈبلیو ڈی کی قمیت 92 لاکھ 69 ہزار 480 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایم جی الیکٹرک وہیکلز

ایم جی موٹرز پاکستان نے حال ہی میں مقامی طور پر اسمبل شدہ ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی لانچ کی ہے جسے صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ اس کی کل قیمت 97 لاکھ 19 ہزار 480 روپے ہے۔

ای وی ایکسائٹ

الیکٹرک وہیکل ایم جی 4 ای وی ایکسائٹ ایک چارج میں 405 کلومیٹر چلتی ہے۔ اس کی قیمت 98 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہے۔

ایم جی 4 ای وی ایسنس ایک چارج میں 505 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے اور اس کی قیمت ایک کروڑ 10 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہے۔

مزید پڑھیے: ایم جی موٹرز نے ایچ ایس ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا؟

ایم جی زیڈ ایس ایم سی ای ایسنس کی کل قیمت بھی ایک کروڑ 10 لاکھ 52 ہزار 500 روپے  ہے تاہم یہ ایک چارج میں 360 کلومیٹر چلتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی