ہمیں پتا ہے کہ یہ لکھے لکھائے فیصلے کہاں سے آتے ہیں، فیصل چوہدری

جمعہ 17 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے، وہ جیل میں بیٹھا ہوا بھی آپ پر بھاری ہے۔

جمعہ کو عمران کو احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز میں 14 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان جیل میں بیٹھا تم پربھاری ہے، عمران ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے، اس تحریک کو پی ٹی آئی کا ہر ورکر اپنے خون سے سینچے گا۔

فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ یہ لکھے لکھائے فیصلے کہاں سے آتے ہیں، یہ فیصلہ کسی اور جگہ سے آتے ہیں، یہ واٹس ایپ پر آتے ہیں یہ لکھے نہیں جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ جب یہ فیصلہ عوام میں آئے گا تو یہ ایک شرمناک فیصلہ ہو گا، یہ مذاحقہ خیز فیصلہ ہو گا، عمران خان دنیا بھرمیں بسنے والے پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ 8 فروری کو یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ہوتے ہوئے بھی آمریت، فسطائیت اور ظلم و جبر کو شکست دی ہے۔ عمران خان ایک نظریہ اور تحریک ہے اور پی ٹی آئی کے کارکن اس تحریک کو اپنے خون سے سینچیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب