ڈونلڈٹرمپ اپنی تقریب حلف برداری ’اِن ڈور‘ منعقد کرنے پر کیوں مجبور ہوئے؟

جمعہ 17 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برفباری اور بارش کے ساتھ شدید ٹھنڈ کی پیشگوئی، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کھلے میدان میں منعقد کیے جانے کا امکان معدوم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، کب کیا ہوگا، دیکھا کیسے جاسکتا ہے؟

پیر 20جنوری 2025 کو ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ تقریب میں دوسری بار امریکی صدارت کا حلف اٹھا رہے ہیں۔

حلف برداری کی یہ تقریب پہلے کھلے میدان میں منعقد کی جانی تھی، مگر برفباری اور بارش کے ساتھ شدید ٹھنڈ کے امکان نے تقریب کو اِن ڈور منعقد کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدارتی حلف برداری کی تقریب اِن ڈور منعقد کی جائے گی، کیوں کہ اس روز دارالحکومت میں خطرناک حد تک سرد درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹ کے مطابق میں نے دعاؤں اور دیگر تقاریر کے علاوہ افتتاحی خطاب کو ریاستہائے متحدہ کے کیپیٹل روٹونڈا میں منعقد کرنے کا حکم دیا ہے، جیسا کہ 1985 میں رونالڈ ریگن نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ملا، ترجمان

ڈونلڈٹرمپ کے مطابق ہم اس تاریخی تقریب کو براہِ راست دیکھنے اور صدارتی پریڈ کی میزبانی کے لیے پیر کو کیپیٹل ون ایرینا کھولیں گے۔ میں اپنی حلف برداری کے بعد کیپیٹل ون میں منعقد تقریب میں شامل ہوں گا۔

نومنتخب امریکی صدر نے واضح کیا ہے کہ میں لوگوں کو کسی بھی طرح سے زخمی نہیں دیکھنا چاہتا۔ یہ دسیوں ہزار قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لاکھوں حامیوں کے لیے خطرناک حالات ہیں جو 20 تاریخ کو کئی گھنٹوں تک باہر رہیں گے۔

واضح رہے کہ اِن ڈور حلف اٹھانے والے آخری صدر ریگن تھے۔ 1985 کو ہوئی اس تقریب والے روز دن کے وقت درجہ حرارت 7 ڈگری تک گر گیا تھا۔ ریگن نے کیپیٹل روٹونڈا کے اندر اپنے عہدے کا حلف اٹھایاتھا، اس موقع پر ان کی افتتاحی پریڈ منسوخ کر دی گئی۔

اب ایک بار پھر جب کہ امریکی صدر عہدے کا حلف اٹھانے والے ہیں ، موسم نامہربان ہے ، اس روز 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اتوار کو مرکزی تقریب سے پہلے بارش اور برف باری بھی متوقع ہے۔

قبل ازیں امریکی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ  ٹرمپ کی ٹیم ممکنہ طور پر میدان میں کچھ تقریبات کے انعقاد کے لیے بات چیت کر رہی ہے، جہاں ٹرمپ اتوار کو ایک ریلی کی میزبانی بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟