پاکستان میں ڈیجیٹل ایف ڈی آئی کو فعال کرنے کا منصوبہ کتنا مفید ثابت ہوگا؟

اتوار 19 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن نے ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے تحت سرحد پار ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری اقدام کا آغاز کیا گیا، پاکستان اس اقدام کو لاگو کرنے والا پہلا ملک ہے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل ایف ڈی آئی-اینبلنگ پروجیکٹ ٹارگٹڈ ایکشنز کے ذریعے ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی خدمات اور اسٹیک ہولڈر کی مشاورت کے ساتھ چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل معیشت کی تشکیل: عالمی تجربات اور مقامی امکانات

پاکستان کی جانب سے آئی پی اور ڈیٹا گورننس قوانین اور ضوابط کو ہم آہنگ کرنے کے لیے مضبوط بنانے کا اعادہ کیا گیا ہے، غیر ملکی کمپنیوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے یورپی یونین کے قوانین اور ذمہ داروں کے لیے مقامی کمپنیوں کی صلاحیت کو بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

تحفظ کے نظام کے ساتھ ترقی پسند صنعت کی ضروریات بھی غیرملکی سرمایہ کاری کا حصہ ہوں گے، ڈیٹا تک آسان عوامی رسائی کی اجازت بھی دی جائے گی ، جس سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ڈیجیٹل سرمایہ کاری پاکستان کے لیے بہت اہم اور مؤثر ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کی بندش اور ڈیجیٹل ٹریڈنگ ایک ساتھ نہیں ہوسکتی، مفتاح اسماعیل

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کے تحت، ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو کو اپنانے والا پہلا ملک ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ اہداف کی نشاندہی کے ساتھ ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹائزیشن کو اپنانے، نئی ڈیجیٹل سرگرمیوں اور برآمدات کی ڈیجیٹل سروسز پر مشتمل فریم ورک براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ترغیب کا باعث بن سکتے ہیں، جو ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر پختونخوا: بنوں اور لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی کا منصوبہ ناکام

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں