دنیا کا سب سے بڑا ہاتھ سے لکھا ہوا قرآن پاک

منگل 18 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے خطاط امتیاز حیدر نورانی نےاردو ترجمے کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا قرآن مجید لکھنے کی سعادت حاصل کی ہے۔
انہوں نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے ایک صفحے کی لمبائی 41 فٹ،چوڑائی 53 انچ ہے اورقرآن مجید کا نسخہ 31 صفحات پر مشتمل ہے۔

امتیاز حیدر نورانی کا کہنا ہے کہ رمضان المبار ک نزول قرآن کا مہینہ ہے اس لیے انہوں نے اس قران کی کتابت2سال قبل رمضان کے مہینے میں مکمل کی تھی۔
‘اس کی کتابت 13 رجب کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت پر شروع کی گئی تھی اوراس کا اختتام 27 رمضان المبارک کو کیا گیا۔ ایک رمضان درمیان میں آیا اور دوسرے رمضان کی ستائیسویں رات کو اسے مکمل کیا گیا۔ یہ تقریبا 425 دن بنتے ہیں۔’

انہوں نے بتایا کہ قرآن مجید کے اس نسخے کی کتابت کے دوران قرآنی آیات سیاہ رنگ میں لکھی گئی ہیں جو کہ سنت طریقہ ہے جبکہ ترجمہ سرخ رنگ اور رموزاوقاف سبز رنگ میں لکھے گئے ہیں۔

امتیاز حیدر نورانی کا کہنا ہے کہ ترجمے کے ساتھ کسی بھی زبان میں قرآن مجید کا ہاتھ سے لکھا گیا اتنا بڑا نسخہ دنیا میں موجود نہیں ہے۔

وہ اس سے پہلے بھی قرآن پاک کا ایک نسخہ ہاتھ سے لکھ چکے ہیں جس کی چوڑائی 27 انچ اور لمبائی ایک ہزار 4 میٹر ہے اور یہ ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے طویل قرآن پاک ہے جس کے بعد مصر، انڈیا اور چین میں لکھے گئے طویل ترین قرآن پاک آتے ہیں۔

‘قران پاک کے اندر نیکی میں سبقت لے جانے کا حکم ہے، ہم نے اس کو دیکھتے ہوئے دنیا کا سب سے طویل ترین قرآن پاک تحریر کیا۔ اس کے بعد ایک اور قرآن پا ک میں نے لکھا تھا۔ اس کا 50 فٹ لمبا صفحہ تھا،53 انچ چوڑائی میں 10صفحات تھے۔ ‘

امتیاز حیدر نورانی کا کہنا تھا کہ نیکی بزرگان دین کے طفیل ہوتی ہے اور انہیں اس طرف ان کے استاد سید طاہر حسنین شاہ صاحب نے راغب کیا تھا۔ انہوں نے پہلے مجھے فقہ کی تعلیم دی، قرآن پاک پڑھایا اور کتابت کا شوق پیدا کیا۔ اس کے بعد انہوں نے مجھے قران پاک لکھنے کے ادب آداب سکھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے گورنر چوہدری سرور نے ایک ہزارچالیس میٹر طویل قرآن کو لاہور گورنر ہاؤس میں زیارت کے لیے منگوایا تھا۔
خیبر پختوانخوا کے گورنر کی طرف سے بھی انہیں تعریفی سند سے نوازا جا چکا ہے جبکہ بلوچستان کے گورنر نے شہدائے بلوچستان کے ایصال ثواب کے لیے اس قرآنی نسخے کو گورنر ہاؤس میں زیارت کے لیے رکھا تھا۔

امتیاز حیدر نورانی نے صدر، وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے درخواست کی کہ وہ وقت دیں تاکہ انہیں قران پاک کا یہ نسخہ دکھا یا جائے، اس موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ والوں کو بلائیں اور یہ نسخہ ان کے ریکارڈ میں شامل کروائیں۔ ‘

انہوں نے بتایا کہ اب وہ احادیث کی ہاتھ سے لکھی ہوئی دنیا کی سب سے بڑی کتاب مرتب کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ انشااللہ تعالی وہ وقت بھی آئے گا جب دنیا میں سب سے بڑی کتاب حدیث پا ک کی ہو گی اور جلد اس کو مرتب کر کے اقوام عالم اور مسلمانوں کے سامنے پیش کر دیں گے۔ ‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم