لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کرگئے

بدھ 29 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ سابق سپریم کورٹ جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمدکھوکھر انتقال کرگئے۔

جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کی عمر 80 برس تھی اور وہ ایک عرصہ سے علیل تھے۔

جسٹس ریٹائرڈ فقیرمحمدکھوکھر کا جنازہ آج لاہور میں ادا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیےجسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ مقرر

ان کی نماز جنازہ نمازعصر کے بعد شام 4 بج کر 15 منٹ پر ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو ایک ہفتہ قبل ہی لاپتہ افرادکمیشن کا سربراہ بنایا گیا تھا۔ ان کی عمر 80 برس تھی۔ جب انھیں لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا، وہ لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اور ان کی صحت کی بابت تشویش ناک خبریں آ رہی تھیں۔

 یاد رہے کہ جبری گمشدگیوں کے معاملے کی تحقیقات کے لیے پاکستان میں پہلا کمیشن 2010 میں بنا تھا جس کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ کمال منصور عالم تھے۔ پھر ان کے بعد 2011 میں جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو کمیشن کا سربراہ تعینات کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو ترک ریاستوں کی تنظیم ‘او ٹی ایس’ کا مکمل رکن بنایا جائے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین کا مطالبہ

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟