صنم جاوید طیبہ راجا کے ساتھ ہونے والے جھگڑے پر کھل کر بول پڑیں

بدھ 29 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی متحرک رہنما صنم جاوید پارٹی رہنما طیبہ راجا کے ساتھ ہونے والے جھگڑے پر کھل کر بول پڑیں۔

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے ساتھ جیل میں کیسا سلوک کیا گیا؟

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ طیبہ راجا کے ساتھ ہونے والے جھگڑے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر صنم جاوید نے کہاکہ جب آپ ایک جگہ پر اکٹھے رہ رہے ہوں تو پھر اختلاف رائے ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب میں جیل میں تھی وہ بہت برا وقت تھا، کیونکہ جب ہمیں پیشی کے لیے لے جایا جاتا تو ہر دفعہ کچھ نیا سننے کو ملتا تھا کہ اب ایسا ہونے جارہا ہے۔ بولنے سے باز نہ آنے کی وجہ سے مجھے بہت سے مسائل کا سامنا رہا۔

انہوں نے کہاکہ طیبہ راجا اور میرے درمیان کوئی غلط فہمی ہی ہوئی ہوگی، کیوں کہ جب آپ اکٹھے رہتے ہیں تو پھر غلط فہمیاں ہو جاتی ہیں، لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ ہماری دشمنیاں چل رہی ہوں۔

واضح رہے کہ صنم جاوید اور طیبہ راجا 9 مئی واقعات کے بعد گرفتار ہوگئی تھیں اور انہوں نے قید کے دن اکٹھے گزارے ہیں، اور پھر کچھ ایسی خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ان کے درمیان لڑائی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں مریم نواز کا صنم جاوید کیخلاف ایکشن، بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

طیبہ راجا نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ صنم جاوید میری دوست نہیں، سیاست میں وہی آگے جاتا ہے جو لابنگ کرنا جانتا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں