عمران خان نے خیبر پختونخوا میں مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کروانے کی ہدایت کردی

جمعرات 30 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کروانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو 3 اہم ٹاسک دیتے ہوئے عام انتخابات کے دوران صوبے میں مبینہ دھاندلی سے متعلق تحقیقات کروانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اور پنجاب کی قیادت تبدیل، عمران خان کی نئی حکمت عملی کیا ہے؟

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے پشاور کے 9 صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں میں مبینہ دھاندلی سے متعلق تحقیقات کروانے کی ہدایت کی ہے، جس میں تیمور سلیم جھگڑا کا صوبائی اسمبلی اور نورعالم خان کے قومی اسمبلی کے حلقے شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے 9 حلقوں کے ریٹرنگ افسران کے جاری کیے گئے فارم 45 اور فارم 47 کے آڈٹ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دیدی، سابق عہدیدار معطل

عمران خان نے پارٹی کی لیگل ٹیم کو اس حوالے سے قانونی مشاورت اور خیبر پختونخوا حکومت کی معاونت کرنے کا ٹاسک سونپا ہے، لیگل ٹیم صوبے میں مبینہ دھاندلی سے متعلق انکوائری کروانے کے حوالے سے ٹی او آرز مرتب کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو سانحہ 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری کروانے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں، جس میں 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ کس نے لگائی؟ آگ لگانے کا مواد کہاں سے آیا؟ سیکیورٹی کہاں تھی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کس نے چرائی؟ جیسے سوالات کی بنیاد پر حقائق تک پہنچا جائے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی ہومیو پیتھک قیادت سائیڈ پر کردی جائے گی، عمران خان اسی سال رہا ہوں گے، جنید اکبر

ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کابینہ 9 مئی کے حوالے سے تحقیقات کروانے کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے اس ضمن میں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو ایک بار پھر خط لکھا جائے گا۔

عمران خان کی ہدایات کے مطابق اگر پشاور ہائیکورٹ جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیتا تو پھر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ بڑی گیم، بیرسٹر گوہر بھی کنفیوز

سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین کو پارٹی میں گروپ بندی ختم کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے جنید اکبر کے ساتھ تعاون کرنے اور انہیں کامیاب بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے واضح کیا ہے کہ جنید اکبر کی ناکامی کی ذمہ داری گروپ بندی کرنے والوں پر عائد ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟