خصوصی افراد کے لیے نادرا شناختی کارڈ میں اہم ترامیم کا فیصلہ

جمعہ 31 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے نادرا قومی شناختی کارڈ قوانین میں ترامیم کرتے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد خصوصی افراد کے لیے مخصوص لوگو والا شناختی کارڈ جاری کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم برطانیہ کے شہروں کا دورہ کرے گی

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے خصوصی افراد کے لیے قومی شناختی کارڑ میں ترامیم کی منظوری دی ہے، خصوصی افراد کو وہیل چیئر کے لوگوں والا خصوصی کارڈ جاری ہوگا جو تاحیات ہوگا، جبکہ خصوصی افراد کے بچوں کے ب فارم پر بھی وہیل چیئر کا لوگو ہوگا۔

خصوصی افراد کے لیے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہوگا، اعضاعطیہ کرنے والےافراد کو بھی تاحیات میعاد کا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا، بیرون ملک مقیم خصوصی افراد کو بھی یہ خصوصی شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’شہری اہم دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپیاں نہ کروائیں‘، نادرا نے ایسا کیوں کہا؟

اعضا عطیہ کرنے والے کے کارڈ پر وہیل چیئر اور ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے، متعلقہ ڈونرز کے لیے رجسٹریشن اتھارٹیز میں اعضا کے عطیہ کے لیے اندراج ضروری ہوگا، ترامیم کا نوٹیفکیشن آئندہ گزٹ میں شائع ہونے پر تبدیلیاں نافذ العمل ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

اسلام آباد امن مذاکرات: پاکستان ایرانی وفد کی شرکت کی تصدیق کا منتظر ہے، عطا تارڑ

سعودی عرب کا پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ

مائیکل جیکسن کی زندگی کے چند حیرت انگیز حقائق کیا ہیں؟

امریکی فوجی اڈے خلیجی ممالک کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

جنگ بندی ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی، کچھ بڑا ہونے والا ہے، ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے ملنے کی خواہش

لائیوٹرمپ ایران سے معاہدے کے لیے پُرامید، پاکستان کی جنگ بندی میں توسیع کی اپیل،سعودی عرب کی اسلام آباد کی امن کوششوں کی حمایت

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ