وادی نیلم میں خواتین رضا کاروں کی پولیو کے خلاف جرأت مندانہ جدوجہد

جمعرات 6 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

15 ہزار سے زائد آبادی پر محیط وادی نیلم کے علاقے سرگن میں پولیو مہم چلانا شدید مشکلات سے بھرپور ہے۔ برفباری، دور دراز گھر، اور دشوار گزار راستے خواتین رضاکاروں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں۔ مہناز سجاد سرگن کی رہائشی ہیں اور پولیو مہم میں 3 سال سے سوشل ورکر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ مہناز کا تعلق کراچی سے اور شادی کے بعد سے سرگن میں مقیم ہیں۔

‎وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہروں میں ڈور ٹو ڈور پولیو مہم آسان ہوتی ہے، لیکن یہاں برفباری والے علاقوں میں جہاں درجہ حرارت منفی ہوتا ہے وہاں کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ہمارے پاس کوئی سہولت نہیں ہوتی کہ ہم راستہ بنا سکیں ہم خود راستہ بنا کر گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہیں۔ بچوں کو تلاش کرنا پڑتا ہے کیونکہ گھر دور دور ہوتے اور بعض اوقات بچے گھر نہیں ہوتے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار پر 5 افراد گرفتار

‎ایریا انچارج نذر علی نے وی نیوز کو بتایا کہ ان کی زیر نگرانی مائع بکوالی سے کنڈی گھموٹ تک 5 ٹیمیں کام کر رہی ہیں، جو ہر گھر تک پہنچنے اور کسی بھی بچے کو پولیو ویکسین سے محروم نہ رہنے دینے کے لیے مکمل جانفشانی سے کام کر رہی ہیں۔ شدید موسمی حالات اور برفانی تودے گرنے کے خطرات کے باوجود، خواتین اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر پولیو جیسے موذی مرض کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔

‎نذر علی کا مزید کہنا تھا کہ رضا کاروں کو مناسب سہولیات، حفاظتی ساز و سامان اور حکومتی مدد کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ اپنا یہ قومی فریضہ مزید مؤثر انداز میں انجام دے سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آنگ سان سو چی کی سزا میں کمی، میانمار میں عام معافی کا اعلان

امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی پاکستان کے لیے قابل فخر، دونوں ممالک کے درمیان چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے، اسحاق ڈار

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام آباد آمد متوقع، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم سے ترک صدر اور امیر قطر کی ملاقات، خطے میں امن کے لیے قریبی روابط پر اتفاق

ویڈیو

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام آباد آمد متوقع، عوام کیا کہتے ہیں؟

ایران امریکا جنگ رکوانے کے لیے پاکستان کے 3 بڑوں نے کتنے ہزار کلومیٹر سفر کیا؟

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟