قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح، گلوکاروں کی پرفارمنس پر شائقین کے لیے داخلہ فری

جمعرات 6 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمپیئنز ٹرافی کے لیے خاص طور پر جدید طرز سے تعمیر کیے جانے والے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو شام 7 بجے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کرکٹ کے دیوانوں اور لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔

محسن نقوی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے شاندار افتتاح کے موقع پر معروف گلوکار پرفارمنس دیں گے جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے شائقین کو کسی قسم کا کوئی ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا اور ان کا داخلہ فری ہوگا۔

پرفارم کرنے والے گلوکاروں میں عارف لوہار، علی ظفر اور آئمہ بیگ شامل ہیں، اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شائقین کو اس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئیے مل کر پاکستان میں کرکٹ کے مستقبل کا جشن منائیں اور اس لمحے کو اپنی یادوں کا حصہ بنائیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ لاہور قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم پاکستان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل، وزیراعظم 7 فروری کو افتتاح کریں گے، محسن نقوی

جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی و وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل کرنے کے لیے 31 جنوری کا وعدہ کیا تھا،  جبکہ ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم کا کام شروع کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان سے زیادہ میڈیا نے اس اسٹیڈیم کے کام کی رفتار اور جائزہ لینے کے لیے چکر لگائے ہیں جس پر کسی نے مثبت تنقید بھی کی اور کسی نے منفی پروپیگنڈا بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کو اس اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اب اسٹیڈیم کی تعمیر کس مرحلے میں ہیں،  چیمپیئنز ٹرافی کی ایک تقریب رونمائی آئی سی سی کے اشتراک سے 16 فروری کو رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم کا عمران خان انکلوژر: ’کیا یہاں بیٹھنے کی اجازت ہوگی؟‘

محسن نقوی نے کہا کہ ہم اپنے مہمانوں کا استقبال کرنے کے لیے برجوش ہیں، لیکن بارڈر پار بڑے لوگ ہیں جو ایک پتھر بھی غلط لگے تو وہ اسے ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اللہ نے چاہا تو انہیں کہیں سے بھی ایسا کچھ نہیں ملے گا، ہمارے انتظامات میں کوئی خامی یا کمی کوتاہی نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں کرسیوں کے حوالے سے باتیں کی جا رہی ہیں، ہم نے یہ کرسیاں چین سے منگوائی ہیں، اس سے پہلے والی کرسیاں 5 گنا زیادہ مہنگی تھیں، یہ ایچ ٹی پی کی عالمی معیار کی کرسیاں ہیں جن کی گارنٹی 20 سال کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اوپن اے آئی کا منفرد نظام: ملازمین اب ایک ای میل سے اعلیٰ قیادت تک مسئلہ پہنچا سکتے ہیں

پورٹ قاسم میں 150 ایکڑ رقبے پر آٹو پروسیسنگ زون قائم کرنے کا منصوبہ

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے