قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل، وزیراعظم 7 فروری کو افتتاح کریں گے، محسن نقوی

جمعہ 31 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لاہور قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم پاکستان کریں گے۔

جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی و وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم مکمل کرنے کے لیے 31 جنوری کا وعدہ کیا تھا، ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم کا کام شروع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا

ایف ڈبلیو کی محنت سے اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہوئی قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کریں گے۔ 11 تاریخ کو وزیر اعظم کراچی کے اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے سے زیادہ میڈیا نے اس اسٹیڈیم کے کام کی رفتار اور جائزہ لینے کے لیے چکر لگائے ہیں جس پر کسی نے مثبت تنقید بھی کی اور کسی نے منفی پروپیگنڈا بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کو اس اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اسٹیڈیم کی تعمیر کس مرحلے میں ہیں،  چیمپیئنز ٹرافی کی ایک تقریب رونمائی آئی سی سی کے اشتراک سے 16 فروری کو رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کب اور کہاں ہوگی، پی سی بی نے فیصلہ کرلیا

انہوں نے کہا کہ تین بڑے ایونٹ 8 تاریخ کو ہماری سہ فریقی کرکٹ سیریز بھی شروع ہو جائے گی۔ ہمارا اصل ہدف آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا کامیابی کے ساتھ انعقاد ہے، جس کے لیے ہم نے بھرپور تیاریاں مکمل کر لی ہیں، سیکیورٹی کے تمام مسائل پر منصوبہ بندی بھی کر لی گئی ہے۔

اسٹیڈیم کی تعمیر کے دوران اخراجات میں بہت اضافہ ہوا ہے، اسٹیڈیم میں ساؤنڈز سسٹم، لائٹس، ایل ای ڈیز کو آپ گریڈ کیا گیا ہے،ہم نے تمام پاسسز آئی سی سی کو فروخت کر دیے ہیں یہ ہمارے لیے ایک انتہائی مشکل فیصل تھا لیکن ہم نے اپنی مشکلات کو دور کرنے کے لیے یہ مشکل فیصلہ لیا تاکہ ریونیو حاصل کیا جا سکے۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ہم چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہیں گے، ہم نے تیاریاں تقریباً مکمل کر دی ہیں، تمام ممالک کے کرکٹ بورڈز کو اور آئی سی سی کے آفیشل کو دعوت نامے بھی ارسال کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان میں سہ فریقی سیریز کے میچز ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل، فائنل کہاں کھیلا جائے گا؟

ہم اپنے مہمانوں کا استقبال کرنے کے لیے برجوش ہیں، لیکن بارڈر پار بڑے لوگ ہیں جو ایک پتھر بھی غلط لگے تو وہ اسے ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اللہ نے چاہا تو انہیں کہیں سے بھی ایسا کچھ نہیں ملے گا، ہمارے انتظامات میں کوئی خامی یا کمی کوتاہی نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ کہا اسٹیڈیم میں کرسیوں کے حوالے سے باتیں کی جا رہی ہیں، ہم نے یہ کرسیاں چین سے منگوائی ہیں، اس سے پہلے والی کرسیاں 5 گنا زیادہ مہنگی تھیں، یہ ایچ ٹی پی کی عالمی معیار کی کرسیاں ہیں جن کی گارنٹی 20 سال کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چیمپیئز ٹرافی کے لیے ٹیم کی سلیکشن بھی آج ہی  کر دی جائے گی، کمیٹی کے ساتھ ملاقات ہو چکی ہے، اسٹیڈیم کا دورہ بھی کر لیں گے۔ اسٹیڈیم کی اپ ڈیٹس عوام تک پہنچانے میں تمام جرنلٹس بھائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تمغہ امتیاز یافتہ شوٹر محسن نواز کا اپنا اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کرنے کا اعلان

پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

آزاد کشمیر میں 9 جون کے احتجاج سے قبل ہی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار، نوٹیفکیشن جاری

رومانیہ کی بندرگاہ پر بحری ڈرون دھماکا، یوکرین کا روس پر سگنل جام کرنے کا الزام، کشیدگی میں اضافہ

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

بجٹ میں ریلیف یا مہنگائی کا طوفان؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد کے لیے جامع اصلاحاتی پیکیج تیار، دارالحکومت کا اپنا وزیراعلیٰ بھی زیر غور

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟