پنجاب انتخابات: سپریم کورٹ نے فنڈز کی عدم فراہمی پر وزارت خزانہ اور الیکشن کمیشن کا موقف مسترد کر دیا

بدھ 19 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی کے حوالے سے وزارت خزانہ اور الیکشن کمیشن کا موقف مسترد کر دیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے اس لیے اسے نمٹایا جاتا ہے۔

عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ دستور کہتا ہے کہ اسمبلی تحیل ہونے کے بعد 90 روز میں انتخابات ہوں گے اس لیے ہم وزارت دفاع کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو قبول نہیں کرسکتے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے لیے مذاکرات کا موقع دینے کی رائے درست ہے مگر اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے صوبے میں 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم ختم ہوگیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے موقف کو بھی مسترد کر دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی کو دوبارہ سے نکتہ آغاز پر لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی کے حوالے سے وزارت خزانہ کی رپورٹ کی قابل قبول نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا اور حکومت کو ہدایات دی تھیں کہ الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کیے جائیں مگر حکومت معاملے کو پہلے کابینہ اور پھر قومی اسمبلی میں لے گئی تھی جہاں بحث کے بعد الیکشن کمیشن کو فنڈز کا اجرا مسترد کردیا گیا تھا۔

حکومت کی طرف سے الیکشن کمیشن کو فنڈز نہ دینے پر سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو حکم دیا تھا کہ براہِ راست 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو جاری کیے جائیں مگر اسٹیٹ بینک کے حکام نے عدالت کو بتایا تھا کہ ہم نے فنڈز مختص کر دیے ہیں مگر جاری کرنے کا اختیار نہیں۔ ایسی صورت میں ابھی تک الیکشن کمیشن کو فنڈز نہیں مل سکے اور الیکشن کے انعقاد کا معاملہ آگے نہیں بڑھ رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش