چیمپیئنز ٹرافی کے دوران پی آئی اے کیا خصوصی اقدام کرے گی؟

پیر 17 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ پروازوں کی بحالی، پی آئی اے کا وفد برطانیہ پہنچ گیا

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کے ساتھ چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

پی آئی اے چیمپیئنز ٹرافی میں کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لیے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کرے گی، دوران پرواز مہمان ٹیموں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانے کے لیے خصوصی اقدامات کررہے ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی کے دوران کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان 09 خصوصی چارٹر پروازیں چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا کوریج پلان منظر عام پر آگیا

یاد رہے کہ  آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو دفاعی چیمپیئنز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلے سے ہوگا، جس کے بارے میں امید ہے کہ شائقین کو ایک دلچسپ افتتاحی میچ دیکھنے کو ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی کا نیا پرومو جاری، پاکستان اور بھارت کے کونسے کھلاڑی شامل؟

چیمپیئنز شپ کا فائنل 9 مارچ کو شیڈول ہے، جس میں فاتح ٹیم کو شاندار سفید جیکٹ سے نوازا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گے‘، آئی ایس پی آر کا یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی نغمہ جاری

یومِ استحصالِ کشمیر: مظفرآباد میں بڑی احتجاجی ریلی، عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار، ایئرپورٹس پر خصوصی پیغامات

‘اسپائیڈر مین’ کی نمائش کے دوران بدبو نے ہال خالی کرا دیا، تماشائی فلم چھوڑ کر باہر نکل آئے

اسلام آباد پولیس کی ’نشہ اب نہیں‘ مہم کے تحت بڑی کارروائی، 840 بوتل شراب برآمد، ملزم گرفتار

ویڈیو

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

تخلیق کا سفر ذہن سے شروع ہوتا ہے مصنوعی ذہانت سے نہیں، 9 برس کی عمر میں ناول نگار بننے والی ایمن رحمان

اسلام آباد: بدھ مت کے تاریخی آثار، شاہ اللہ دتہ غاروں کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کی تیاری

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے