چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا نے کہا ہے کہ ہمارا نیب سے معاہدہ طے پا گیا ہے اب اوور سیز پاکستانیوں سے دھوکا دہی کرنے والوں کے مقدمات نیب کے پاس جائیں گے۔
مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مالی فراڈ کے خلاف نیب مستعد، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط
سید قمر رضا نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جو بھی مسائل ہوں مثلاً ہاؤسنگ سوسائٹیز، جائیداد کا لین دین یا کسی بھی ادارے سے کوئی بھی مسئلہ ہو، ہم اسے اولین ترجیح کے طور پر حل کروائیں گے۔














