اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مالی فراڈ کے خلاف نیب مستعد، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعرات 30 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو (نیب) اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے درمیان سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ ملک میں ہونے والے مالی فراڈ پر کارروائی کے سلسلے میں ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: جائیداد کے تحفظ کا بل: اوورسیز پاکستانیوں کو کیا فائدہ ہوگا؟

اس حوالے سے تقریب اسلام آباد میں واقع نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ مفاہمت کی یادداشت پر چیئرمین نیب لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد، چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن بورڈ اف گورنرز سید قمر رضا اور منیجنگ  ڈائریکٹر او پی ایف محمد افضل بھٹی  کی موجودگی میں ڈی جی اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ویلفیئر اینڈ سروسز ڈویژن اور ڈی جی نیب اے این پی نے دستخط کیے۔

ایم او یو کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ  جائیداد مالی بد عنوانی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور سرمایہ کار کمپنیوں، ڈیولپرز یا دیگر اداروں کی طرف سے فراڈ اور دھوکا دہی کے واقعات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیے: جائیداد کی خریدوفرخت: اوورسیز پاکستانیوں پر کونسی نئی شرط عائد کردی گئی

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نیب  پیڈ کوارٹر اور ریجنل دفاتر میں مخصوص سہولت ڈیسک  یا سیل قائم کیے  جائیں گے جہاں ان کی طرف سے بھیجی گئی شکایات کے ازالے کے لیے بلا تاخیر عمل درآمد کیا جائے گا۔

اس موقعے پر چیئرمین نیب لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حل کے لیے نیب ہیلپ لائن کے ذریعے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سے رابطے میں رہے گا۔

مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانی ڈومیسائل نہ ہونے کی وجہ سے کن مسائل کا شکار ہیں؟

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے نیب کی طرف سے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

چیئرمین نیب  نے کہا کہ اوور سیریز پاکستانیوں کے ساتھ دھوکا دہی میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں