صدقہ فطر و فدیہ صوم کیا ہوگا؟ اسلامی نظریاتی کونسل نے بتا دیا

جمعرات 20 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا رواں سال کے لیے نصاب جاری کردیا۔ رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم از کم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے۔

ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل سے جاری اعلامیے کے مطابق گندم کے حساب سے 220 جو کے حساب سے 450 روپے، کھجور کے لحاظ سے 1650 روپے، کشمش کے حساب سے 2500 روپے جبکہ منقیٰ حساب سے فی کس صدقہ فطر و فدیہ صوم 5000 روپے بنتا ہے۔ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مزید کہا کہ صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت، چھوٹے اور بڑے ہر مسلمان پر فرض ہے۔ جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے توفیق دی ہے ان امیر افراد کو گندم پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرنا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ غربا ضروریات پوری ہو سکیں۔

مزید پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر عوامی ردعمل: حقائق کیا کہتے ہیں؟

پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں رہنے والے متعلقہ اجناس کی قیمت کی مناسبت سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔ گندم کا نصاب وزن کے لحاظ سے نصف صاع (2کلو احتیاطاً) جو، کجھور، منقیٰ کا نصاب ایک صاع (4کلوگرام احتیاطاً) بنتا ہے۔

علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مزید بتایا کہ 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 6600 روپے بنتا ہے۔ جو کے حساب سے 13500 روپے، کھجورکے حساب سے 49500 روپے، کشمش کے حساب سے 75000 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 150000 روپے اداکرنا ہوگا۔

جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا پھر 60 مساکین کو 2 وقت کا کھانا کھلانا ہے۔ سرکاری سبسڈی والا آٹا استعمال کرنے والے صدقہ فطر و فدیہ صوم 160 روپے بھی ادا کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘