وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

اتوار 23 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 24 سے 25 فروری 2025 تک جمہوریہ آذربائیجان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ ہفتے وسطی ایشیا کا اہم دورہ، تیاری آخری مراحل میں داخل

وزیراعظم شہباز شریف کا مارچ 2024 میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد آذربائیجان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا جام کمال خان، عبدالعلیم خان، چوہدری سالک حسین، عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی دورے کے دوران وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر کے ساتھ ملاقات کے علاوہ بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں پر بات چیت ہوگی تاکہ توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھایا جاسکے۔

اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعاون کے متعدد شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ

وزیراعظم کا دورہ آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، وسیع تر اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ ترقی کے لیے شراکت داری کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاسی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم