امریکا نے پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیکس کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

جمعرات 27 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

26 فروری 2019 کو پاکستان کیخلاف بھارت کے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیکس کے مس ایڈونچر کا پاکستانی فضائیہ نے اگلے روز ہی منہ توڑ جواب دیا تھا لیکن حقیقت کا اعتراف کرنے کے بجائے بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعوی کیا۔

بھارت کے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیکس کے ڈرامے کو 6 سال مکمل ہوگئے مگر آج تک بھارتی سرکار اور فضائیہ اس واقعے کو ثابت کرنے میں ناکام ہیں، بھارت نے اپنی عوام اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے غلط بیانی سے کام لیا جبکہ حقائق اس کے برعکس نکلے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارت کی کوئی بھی ٹیکنالوجی پاکستان کے میزائلز کو ناکام نہیں بنا سکتی‘

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ نہ صرف پاکستانی ایف-16 مار گرانے میں ناکام رہی، بلکہ بھارت خود ایک جنگی طیارہ، ایک ہیلی کاپٹر اور 6 فوجی گنوا بیٹھی،جس پر بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

واشنگٹن پوسٹ اوپن سورس سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق بھارت نے ایئر اسٹرائیک میں کوئی قابل ذکر ہدف نشانہ نہیں بنایا، 27 فروری کی فضائی جھڑپ میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر اپنی ہی فورسز کی فائرنگ سے تباہ ہوا۔

مزید پڑھیں:بھارت کا 74واں یوم جمہوریہ، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ

فارن پالیسی کے مطابق، پاکستان نے امریکی حکام کو ایف-16 طیاروں کی گنتی کی اجازت دی، جس کے بعد تصدیق ہو گئی کہ تمام طیارے موجود ہیں اور بھارتی دعویٰ غلط ثابت ہوا۔

دوسری جانب بلوم برگ نے بھی پاکستانی ایف 16 طیارے کو گرانے کے بھارتی دعوے کو مسترد کردیا، بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستانی ایف 16 مار گرایا، لیکن امریکی رپورٹ نے اس دعوے کو جھوٹا ثابت کردیا۔

مزید پڑھیں: ’6 ستمبر 1965 جب پاک فوج نے بھارت کا حملہ پسپا کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے‘

امریکی صحافی کرسٹن فیئر نے بھی بھارتی دعوے کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ میں پورے یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ کوئی ایف 16 طیارہ تباہ نہیں کیا گیا، پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ابھی نندن کو حراست میں لے کر عزت و احترام کے ساتھ واپس بھیجا، جس نے بھارتی شکست کو مزید نمایاں کر دیا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد پاکستانی فضائیہ نے موثر جوابی کارروائی کی، جس میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، بھارت کی جانب سے جنگی جنون اور جھوٹے دعوے انتخابی فائدہ اٹھانے کے لیے کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی اداروں کو جدید اے آئی ماڈل تک رسائی دینے پر غور، سائبر سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے

امنِ عالم میں کردار: سابق فوجیوں کی تنظیم کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا مطالبہ

پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کی تیاری، آئی ایم ایف اجلاس میں حکمت عملی پیش کردی گئی

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

جنگِ ایران کے باوجود یورپ کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘