رمضان کے بعد نواز شریف کا سیاسی منصوبہ سامنے آگیا

جمعرات 27 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کا جلسے کرنے کا مقصد عوامی رابط مہم ہے کیونکہ پچھلے کچھ عرصے سے ہماری جماعت ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں مصروف تھی ۔رمضان المبارک کے بعد نواز شریف ملک کے چاروں صوبوں کا دورہ کریں گئے ،پنجاب میں ہونے والے جلسوں میں وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی شرکت کریں گئی۔

ناروال کا جلسہ کامیاب جلسہ تھا جس میں عوام خود آئی وہاں پر عوام کا جوش جذبہ بھی دیکھنے والا تھا

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ، پاکستان کی عوام کسی منفی سیاست کے حامی نہیں ہیں عوام نہیں چاہتی اس احتجاج اور دھرنوں والی سیاست ہو اور ملک کا وقت ضائع ہو۔

نواز شریف سیاسی میدان میں متحرک، اے این پی کی اہم وکٹ اڑا دی

واضح رہے کہ فی الحال نواز شریف نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے نون لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ زاہد خان نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان میاں نواز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صوبائی صدر امیر مقام بھی موجود تھے۔ زاہد خان نے میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد اظہار کیا۔ اس موقع پر زاہد خان نے ن لیگ کے سربراہ کو کے پی میں فعال کرنے کے لیے تجاویز دی۔ نواز شریف نے زاہد خان کا خیر مقدم کیا اور  پارٹی کو منظم کرنے کا عندیہ دیا۔

یہ بھی پڑھیےوزیراعظم شہباز شریف کی میاں نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پرمشاورت

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ سے  پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، انجئینر امیر مقام، انوشہ رحمان، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں گلگت بلتستان انتخابات میں پارٹی پوزیشن پر تبادلہ خیال ہوا۔ مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا تنظیم کے صدر نے گلگت بلتستان انتخابات کے بارے میں بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیےسابق وزیر اعظم نواز شریف ترک صدر سے کیوں نہیں مل سکے؟

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں نے  نواز شریف کو صوبے کے اضلاع کا دورہ کرنے کا مشورہ دیا۔  ملاقات میں میاں نوازشریف نے گلگت بلتستان انتخابات کرنے کے لیے تنظیمی عہدیداروں کو ہدایت کی جبکہ پارٹی کو فعال کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا حکم دیا۔

نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ایک سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

پاکستان کی بہترین سفارتکاری، دنیا میں ہمیں جو تحسین مل رہی ہے اسکی نظیر نہیں ملتی، وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں گفتگو

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا