5G کا انتظار مزید تول پکڑ ے گا، پی ٹی اے نے وجوہات بتادیں

جمعرات 27 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے صارفین کو 5G استعمال کرنے کے حوالے سے ممکنہ طور پر ابھی کچھ اور عرصہ انتظار کرنا ہوگا کیوں کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق اسے 5G  اسپیکٹرم کی نیلامی کے سلسلے میں چند مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 جی موبائل انٹرنیٹ کی لانچنگ ٹائم لائن میں مزید کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟

پارلیمنٹ ہاؤس میں پلوشہ خان کی زیر صدارت جمعرات کو منعقد ہونے والے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس میں پی ٹی اے حکام نے 5G  آکشن پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 5G  کے لیے زیادہ اسپیکٹرم کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس کے حوالے سے کئی مشکلات درپیش ہیں۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ نئے اسپیکٹرم کے لیے حکومت پاکستان سے پالیسی ڈائریکٹو کی ضرورت ہوتی ہے اور سنہ 2017 میں ٹرائل کی اجازت دی گئی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ 5G سے متعلق ایک ایڈوائزری کمیٹی بنائی گئی جو اس پر کام کررہی ہے اور پی ٹی اے نے اس حوالے سے نومبر میں کنسلٹنٹ کو ہائیر کیا جس نے رپورٹ جمع کرائی ہے۔

مزید پڑھیے: 5جی پاکستان میں آیا تو کیا عوام اس کا خرچہ برداشت کرسکیں گے؟

کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ یوفون میں ٹیلی نار کے ضم ہونے کا کیس سی سی پی میں ہے، مارکیٹ میں 3 یا 4 پارٹیوں کو مدنظر رکھ کر 5G کے اسپیکٹرم کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزارت آئی ٹی حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 5Gکو لانچ کرنے کے بعد بھی سارے لوگ ایک ساتھ 5G پر شفٹ نہیں ہوجائیں گے۔ انہوں بنے مزید بتایا کہ 5G کے اسپیکٹرم سے 3G اور 4G  کی رفتار بھی تیز ہو جائے گی اور پاکستان میں اس وقت 3 کیٹگریز کے بینڈ موجود ہیں۔اجلاس میں یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے گزشتہ 3 سالوں کے پروجیکٹس پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ یو ایس ایف کا مینڈیٹ دیہی اور دور دراز علاقوں میں ٹیلی کام سروسز فراہم کرنا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سالوں میں 63 پروجیکٹ مختلف دیہی علاقوں میں مکمل کیے ہیں اور یو ایس ایف کی مدد سے ملک کے مختلف گاؤں میں سروسز فراہم کی گئی ہیں۔

موٹروے پر انٹرنیٹ سروس کی صورتحال

چیئرپرسن کمیٹی پلوشہ خان نے موٹر وے پر انٹرنیٹ خلل کی وجہ کے حوالے سے استفسار کیا تو حکام نے جواب دیا کہ پی ٹی اے نے اس مسئلے کو ٹیک اپ کیا ہے اور اس پر کام جاری ہے۔اس موقع پر سینیٹرز ڈاکٹر افنان اللہ خان، انوشہ رحمان احمد خان، ڈاکٹر ہمایوں مہمند، سیف اللہ سرور خان نیازی، گوردیپ سنگھ، سیکریٹری برائے آئی ٹی ضرار خان اور چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان سمیت متعلقہ محکموں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان