کچرا سڑک پر پھینکا تو چالان ہوگا، پنجاب میں آگاہی مہم شروع

بدھ 16 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے موٹر سائیکل سواروں سمیت شہریوں کو کچرا سڑکوں اور عوامی مقامات پر پھینکنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ لاہور کے مختلف ٹاؤنز میں تقریباً 25 سے 30 موٹر سائیکلوں پر مشتمل ٹیمیں مختلف کمرشل مارکیٹوں میں جا کر شہریوں کو آگاہی دے رہی ہیں کہ اپنا ویسٹ مخصوص باسکٹ میں ڈالیں اور اسے کھلے عام سڑکوں یا عوامی مقامات پر نہ پھینکیں۔

انتظامیہ کے مطابق اس مرحلے میں شہریوں کو صرف آگاہی دی جا رہی ہے اور چالان کیا جا رہا ہے، تاہم فی الحال جرمانہ عائد نہیں کیا جا رہا۔ آئندہ حکومت کی جانب سے طے کی جانے والی پالیسی کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

مزید جانیے عارف ملک کی اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp