وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم، ایک ماہ میں نوجوانوں میں 209 ارب روپے تقسیم

پیر 3 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بااختیار اور برسر روزگار بنانے کے لیے وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے ذریعے گزشتہ 8 ماہ کے دوران 31 ہزار 700 کاروباری نوجوانوں میں تقریباً 209 ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔مختلف 15 بینکوں کے ذریعے نوجوانوں کو قرضہ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا غریب اور متوسط طبقے کے لیے بجٹ میں بڑے اقدامات کا فیصلہ

سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق  پاکستان کے نوجوانوں کے لیے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے ذریعے کامیاب کاروباری بننے کی راہ پر گامزن ہونے کا بہترین موقع ہے، یہ اقدام دلچسپی رکھنے والے کاروباری افراد کو بلا سود مائیکرو فنانس قرضوں اور انتہائی کم شرح سود کے ساتھ قرضوں کے ذریعے اپنے سٹارٹ اپ اور کاروبار کو شروع کرنے یا بڑھانے کا ایک بھرپور موقع فراہم کرتا ہے۔نوجوانوں کو بااختیار اور برسر روزگار بنانے کے لیے وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت 27 اگست سے مارچ 2025 تک 31 ہزار 700 کاروباری نوجوانوں میں تقریباً 209 ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت ٹیئرون کے تحت نوجوانوں کو 5 لاکھ روپے بلاسود قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیئر 2 کے تحت 5 لاکھ روپے سے 15 لاکھ روپے پر 5 فیصد شرح سود اور ٹیئر 3 کے تحت نوجوانوں کو 15 لاکھ روپے سے 75 لاکھ روپے تک کا قرضہ 7 فیصد شرح سود پر فراہم کیا جا رہا ہے۔مختلف 15 بینکوں کے ذریعے نوجوانوں کو قرضہ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اپنا گھر اسکیم‘، خیبرپختونخوا کے کم آمدن افراد کو 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا فیصلہ

ا س پروگرام کامقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ اس پروگرام کے تحت قرضہ حاصل کرنے والے نوجوان نہ صرف اپنے لیے روزگار حاصل کرتے ہیں بلکہ اپنے خاندان کا پیٹ بھی پالتے ہیں اور دیگر لوگوں کو بھی روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔نوجوان اس پروگرام سے استفادہ کے لیے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کو میرٹ اور شفافیت کے ذریعے بلاتفریق مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

’میں نے ہر اصول کی خلاف ورزی کی‘، کمپنی کا پورا ڈیٹا بیس ٹھکانے لگانے کے بعد اے آئی ایجنٹ کلاڈ کا اعتراف

وسطی لندن میں بینکسی کا نیا سیاسی مجسمہ منظرِ عام پر

آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم پیشرفت، سابق صدر راجا ذوالقرنین کا خاندان سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ

ایئرپورٹ سیکیورٹی منصوبے پر 2.4 ارب ڈالر کے دعوے گمراہ کن قرار

ویڈیو

پیٹرول پرائس میں اضافہ، پی ٹی آئی میں لڑائیاں، ایران نے امریکا کو حتمی تجاویز بھیج دیں

کیا امریکا اور ایران میں امن معاہدہ ہوگا؟ جانیے ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے

ماں کی دعا، بیٹا کرکٹ کمنٹیٹر بن گیا

کالم / تجزیہ

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری

جعفر پناہی کی آف سائیڈ کھلاڑی