جو ہمارے خیرخواہ نہیں وہ ہمیں ڈیفالٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

منگل 4 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جو ہمارے خیرخواہ نہیں وہ ہمیں ڈیفالٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں کیوں کہ ہم اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہیں۔

اسلام آباد میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے یکم جنوری 1999 کو فیصلہ کیا کہ کارپوریٹ لا اتھارٹی کو سیکیورٹی اینڈ ایکسینج کارپوریشن آف پاکستان میں تبدیل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں مضبوط کنزیومر پروٹیکشن سوسائٹیز نہیں ہیں اس لیے سی سی پی کا کردار اور بھی زیادہ اہم ہے۔ ہمیں اس بات سے الجھن ہوتی تھی کہ اچھے فیصلے ہونے کے باوجود مقدمات بنتے تھے اور التوا کا شکار ہوجاتے تھے، مسابقتی کمیشن صارفین کے حقوق کا ذمہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سی سی پی کا ڈائمنڈ پینٹ کو گمراہ کن مارکیٹنگ پر 50 لاکھ روپے جرمانہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جو کاروباری شخصیات آتے تھے وہ کاروبار بیچ کر جانا چاہتے تھے، ہم نے انہیں سمجھایا کہ پاکستان کو اللہ نے کھربوں روپے کے قیمتی وسائل سے نوازا ہے، ملک میں صرف انتظامی مسائل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ جلد ہی پاکستان اقوام عالم میں اپنی جائز جگہ بنائے گا۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ 2017 میں ہم دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بن چکے تھے، ہم جی۔20 میں شامل ہونے کے قریب تھے، اور آج بھی یہی ہماری منزل ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے علاوہ کچھ نہیں کررہی تھی، جو ہمارے خیرخواہ نہیں وہ ہمیں ڈیفالٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں کیوں کہ ہم اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہیں۔

نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کہا جارہا تھا ہم سفارتی طور پر اکیلا رہ چکے ہیں لیکن ہماری حکومت نے 27 سال بعد پاکستان میں ایس سی او کی صورت میں بین الاقوامی ایونٹ کا انعقاد کیا، اس کے بعد لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار