دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کو سراہنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ، وزیراعظم شہباز شریف

بدھ 5 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افغانستان میں دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا ہے

’ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان میں دہشتگردی کے انسداد کی کوششوں میں پاکستان کے کردار اور حمایت کو تسلیم کرنے اور سراہنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ‘

انہوں نے لکھا ’جیسا کہ سب جانتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے جس کا مقصد ہے کہ دہشتگرد اور عسکریت پسند گروہوں کو روکنا ہے کہ وہ  کسی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے محفوظ پناہ گاہیں نہ بنا سکیں۔

یہ بھی پڑھیےڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی کانگریس سے خطاب، پاکستان کا خاص شکریہ کیوں ادا کیا؟

وزیراعظم نے کہا کہ ہم دہشتگردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم  بلکہ مضبوط عزم پر ثابت قدم ہیں۔ اس کوشش میں پاکستان نے عظیم قربانیاں دی ہیں، جن میں ہمارے 80،000 سے زیادہ بہادر فوجیوں اور شہریوں کی جانیں بھی شامل ہیں۔ تاہم ہمارے ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے ہماری قیادت اور ہمارے عوام کا عزم غیر متزلزل ہے۔

یہ بھی پڑھیےسی آئی اے کی معلومات پر کابل دھماکے کا ماسٹر مائنڈ شریف اللہ گرفتار

انہوں نے لکھا کہ ہم علاقائی امن اور استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معاہدے سے پہلے ایرانی اثاثے بحال نہیں ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ساہیوال میں سفاک دیور نے بھابھی اور معصوم بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

امریکی جاسوسی قانون میں توسیع کی ڈیڈ لائن قریب، انٹیلیجنس ڈیٹا جمع کرنے میں بڑے تعطل کا انتباہ جاری

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ