ارباب نیاز اسٹیڈیم سے متعلق  عمران خان کو  غلط معلومات فراہم کی گئیں، علی امین گنڈا پور

بدھ 5 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم سے متعلق  بانی پی ٹی آئی عمران خان کو  غلط معلومات فراہم کی گئیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم سے متعلق  بانی پی ٹی آئی کو  غلط معلومات فراہم کی گئیں۔ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بانی پی ٹی آئی سے منسوب کرنا عوام کی خواہش تھی۔

یہ بھی پڑھیے مولانا فضل الرحمان تمہاری حیثیت نہیں کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ سکو، علی امین گنڈا پور

انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ وفاق تو ہم پر سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے، ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیے جارہے ہیں۔ وفاق کیسز تو بنا رہا ہے لیکن امن و امان کی صورت حال پر توجہ نہیں دے رہا۔ قرضوں پر قرضے لیے جارہے ہیں، ان کی کارکردگی کیا ہے؟ انہوں نے ساری توجہ پی ٹی آئی پر دی، دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا۔یہ دہشتگردی روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنا رہے ہیں، ان کو کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔

’پنجاب حکومت اشتہارات دے رہی ہے لیکن کارکردگی کچھ نہیں ہے۔ میں ویڈیوز بنانا شروع کردوں تو کیا اس سے کارکردگی ظاہر ہوگی؟‘

یہ بھی پڑھیے ’چاہے جان چلی جائے، عمران خان کو رہا کروائے بغیر واپس نہیں آؤں گا‘، علی امین گنڈا پور کے حلف کی ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ کرم میں جن لوگوں نے حملہ کیا ہے، ان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے۔ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او آرز بنائے گئے ہیں۔ اور افغانستان سے بات کرنے کے لیے ٹی او آرز وفاق کو بھیجے ہیں۔ وفاق اس معاملے کو سنجیدہ لے، ابھی تک وہاں سے جواب نہیں آیا۔ افغانستان سے بات چیت کیے بغیر یہ مسائل حل نہیں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی یونیورسٹی نے مولانا طارق جمیل کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا

کھانے کی سجاوٹ کے لیے چیونٹیاں استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، ریسٹورنٹ مالک کو لاکھوں روپے جرمانہ

عوام کے لیے خوشخبری، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5 جی سروس کا آزمائشی آغاز

گراس روٹ لیول پر ٹینس کا فروغ : پی ٹی ایف اور فٹ پرنٹ آف ہوپ کا شمالی علاقوں میں کیمپس کا انعقاد

روس اور ایران پر امریکی پابندیاں مزید سخت، ٹرمپ نے قانون پر دستخط کردیے

ویڈیو

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

سہیل آفریدی کا لاہور کا دورہ ناکام ترین رہا، جماعت اسلامی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو آبنائے ہرمز یا باب المندب جائے، حنا پرویز بٹ

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں