ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، بیوی زخمی

جمعرات 6 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر حکیم شہزاد کی کار کی ٹکر سے لودھراں کے قریب ایک شخص جاں بحق جب کہ خاتون زخمی ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر یوٹیوبر حکیم شہزاد کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ اور ان کی اہلیہ دانیہ شاہ کار میں اپنی ٹیم کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔

دوسری جانب حکیم شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹکر ان کی گاڑی نے نہیں بلکہ موٹر سائیکل رانگ سائیڈ سے آ رہی تھی اور ان کی کار ٹکرا گئی۔

حکیم شہزاد کے مطابق حادثہ 4 مارچ کو لودھراں کے قریب پیش آیا تھا جس سے ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور انہیں بھی سر پر چوٹ لگی تھی جس سے وہ بیہوش ہوگئے تھے جبکہ اب بھی ان کی حالت ٹھیک نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی ان کے ڈرائیور چلا رہے تھے جب کہ کار میں ان کی اہلیہ، کیمرامین اور دوسرے ملازم بھی سوار تھے۔

مزید پڑھیے: مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف فتویٰ جاری

ان کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد زخمی مرد اور خاتون کو ان کے ملازمین نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں کچھ گھنٹوں بعد مرد جاں بحق ہوگیا جب کہ خاتون خطرے سے باہر ہیں۔

انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ وہ نشے میں گاڑی چلارہے تھے۔ انہون نے دعویٰ کیا کہ ان کی کار ڈرائیور چلا رہا تھا۔

حکیم شہزاد نے بتایا کہ ان کی اہلیہ دانیہ شاہ خیریت سے ہیں اور وہ مرجانے والے شخص کے بچوں اور اہل خانہ کی کفالت کے اخراجات برداشت کریں گے۔

دانیہ سے شادی کے بعد متعدد آزمائشیں اور حکیم شہزاد کا جواب

حکیم شہزاد نے واضح کیا کہ دانیہ شاہ سے شادی کے بعد ان کی زندگی میں آنے والے حادثات اور واقعات کا شادی سے کوئی تعلق نہیں اور اگر ایسا کوئی تعلق ہے تو بھی انہیں کوئی پریشانی نہیں۔

مزید پڑھیں: پہلے شوہر سے طلاق لینے پر مجبور کیوں ہوئی؟ اداکارہ دانیہ شاہ کے انکشافات

یاد رہے کہ حکیم شہزاد نے 21 سالہ دانیہ شاہ سے جولائی 2024 میں شادی کی تھی۔ اس سے قبل دانیہ شاہ سیاستدان و ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کے عقد میں تھیں۔ عامر لیاقت سے دانیہ کی شادی فروری 2022 میں ہوئی تھی اور اس وقت وہ 18 برس کی تھیں۔ اس کے 4 ماہ بعد عامر لیاقت جون 2022 میں انتقال کر گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں