پولیس اسٹیشن حملہ کیس: سلمان اکرم راجا کے وارنٹ گرفتاری معطل

پیر 10 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس اسٹیشن حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

یہ بھی پڑھیں توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کو ملنے والے 108 تحائف کی فہرست عدالت میں پیش

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

سلمان اکرم راجا ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر قائم مقام چیف جسٹس نے پوچھا آپ پر الزام کیا ہے اور درخواست پر اعتراض کیا عائد کیا گیا ہے؟

سلمان اکرم راجا نے بتایا کسی پولیس اسٹیشن پر حملے میں شامل ہونے کا الزام ہے، ایف آئی آر میں 100 لوگوں کا نام ہے۔

یہ بھی پڑھیں مقدمے میں متاثرہ فریق ٹیریان ہے، اس نے کہنا ہے عمران خان میرے والد ہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ

عدالت نے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘