سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے 190 ملین پاؤنڈز سے دانش یونیورسٹی بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

منگل 11 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے 190 ملین پاؤنڈز کی رقم وفاقی حکومت کو منتقل کرنے پر چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس رقم سے اپلائیڈ سائنسز کی دانش یونیورسٹی کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

دانش یونیورسٹی آف اپلائیڈ اینڈ ایمرجنگ سائنسز کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دانش یونیورسٹی میں طلباکو اعلیٰ درجے کی تحقیق پر مبنی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔

’آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، 190 ملین پاؤنڈز جو کہ بدترین بددیانتی سے بجائے اس کو حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کراتے انہوں نے خیانت اور بددیانتی سے ایسے اکاؤںٹ میں بھیج دیا جس کا پاکستان کے خزانے سے کوئی تعلق نہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو 14، بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا، القادر ٹرسٹ کی زمین بھی تحویل میں لینے کا حکم

دانش یونیورسٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ حکومت جس طرح چاہے عوامی بہبود پر یہ پیسہ خرچ کرسکتی ہے، دانش یونیورسٹی کوایساادارہ بنائیں گے جو دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرےگا۔

وزیراعظم نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے بھرپورتوجہ مبذول کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کاتخمینہ 190ملین پاؤنڈز ہے، دانش سکولوں کے بعدحکومت دانش یونیورسٹی کاقیام عمل میں لائے گی، پاکستان میں اس طرز کا ادارہ پہلے نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ اور فیکلٹی کو بھرتی کیا جائے گا، انہوں نے بورڈ آف ٹرسٹیز کی نامزدگیوں کی حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے سمیت یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے حوالے سے سرچ کمیٹی کے قیام کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس: خفیہ دستاویز سامنے آگئی، عمران حکومت پر سوالیہ نشان لگ گیا

اجلاس کو دانش یونیورسٹی اور اسکولز کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم پاکستان دانش یونیورسٹی کے پیٹرن ہوں گے، جس کی رجسٹریشن سیکشن 42 کمپنی کے طور پر کی جائے گی جس کے لیے تمام ضروری معاملات چند ہی روز میں مکمل ہوجائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دانش یونیورسٹی کے لیے سیکٹر ایچ 16 میں زمین کا انتخاب کیا گیا ہے، یونیورسٹی کے اموردانش ٹرسٹ کے زیر تحت ہوں گے تاکہ ادارہ اپنے مالی امور میں خود مختار ہو اور اس میں حکومتی عمل دخل کم سے کم ہو۔

اسی طرح شگر، گلگت اور باغ میں جلد ہی دانش اسکولز کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، آزاد جموں و کشمیر کے علاقے نیلم ویلی اور کراچی کے پسماندہ علاقوں میں بھی دانش اسکولز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ، ملک ریاض کو سزا کیوں نہ ہوئی؟

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں