سعودی عرب اور یوکرین کا روس جنگ میں قیام امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال

منگل 11 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملاقات کے بعد جنگ زدہ ملک میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کو امید ہے کہ یوکرین کا بحران بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ختم ہوگا جس میں خودمختاری کے اصولوں اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کا احترام بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’مسئلے کا حل فوجی اقدامات نہیں‘، امریکی وزیرخارجہ یوکرین سے مذاکرات کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے

رپورٹ کے مطابق فریقین نے یوکرین میں دیرپا، منصفانہ اور جامع امن کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔

یوکرین کے وفد نے اس سلسلے میں سعودی عرب کی تعریف کی اور کیف کی جانب سے پیش کی جانے والی امداد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

ایم بی ایس نے جدہ میں یوکرین اور امریکا کے درمیان مذاکرات سے قبل زیلنسکی کا خیر مقدم کیا۔

یہ اہم بات چیت گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور زیلینسکی کے درمیان ایک ناخوشگوار بحث کے بعد ہوئی ہے۔ یہ مذاکرات امریکا اور روس کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد ہو رہے ہیں جن کی میزبانی سعودی دارالحکومت ریاض نے گزشتہ ماہ کی تھی۔

سیاسی صورتحال سے نمٹنے کے علاوہ دونوں فریقین نے اقتصادی تعاون کے ذرائع پر بھی بات چیت کی اور تجارت کے حجم کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ کاروباری تعلقات کی ترقی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی اور یوکرین نے توانائی، خوراک کی صنعتوں اور بنیادی ڈھانچے سمیت دونوں ممالک کی ترجیحات میں امید افزا سرمایہ کاری اور اقتصادی شراکت داری قائم کرکے سرمایہ کاری تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں یوکرین کا مزاحیہ اداکار ’ولادیمیر زیلنسکی‘ عہدہ صدارت تک کیسے پہنچا؟

فریقین نے مزید کہا کہ وہ تیل، گیس اور ان کے ڈیریویٹوز اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے منتظر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریخ پر 14 سالہ تحقیق کے بعد شہد کے چھتے جیسی حیران کن ساخت دریافت

امریکا کی جانب سے چینی روبوٹس اور پاور اِنورٹرز کی درآمد پر پابندی، چین کا جوابی کارروائی کا انتباہ

’میری وفاداری عہدے سے نہیں پاکستان سے ہے‘، قومی ہاکی ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر عماد بٹ کا ردعمل

پاکستان کا کرکٹ ورلڈ کپ پلان: میچز کا کامیاب اختتام کرنے کے لیے کن بیٹرز کو تیار کیا جا رہا ہے؟

2027 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے نیشنل چیمپیئنز کپ اہم ثابت ہوگا، مائیک ہیسن

ویڈیو

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین