مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوئی تو ذمہ دار وہی ہوں گے جن کی نشاندہی  وزیر آباد حملے کے بعد کر چکا ہوں: عمران خان

جمعرات 27 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ  کہہ رہا ہے کہ میری جان کو غیر ملکی ایجنسیوں سے خطرہ ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پورے ملک پر واضح کر دوں کہ میری جان کو صرف ان تین لوگوں سے خطرہ ہے جن کا نام میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد لیا تھا یہ وہی 3 +3 ہیں جن کی میں نے ایک ویڈیو بیان میں نشاندہی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح وزیر آباد حملے کا الزام ایک مذہبی انتہا پسند پر ڈالنے کی کوشش کی گئی اسی طرح اب غیر ملکی ایجنسیوں کا نام لے کر دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 18 مارچ کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلکس میں بھی انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں قوم پر یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میرے قتل کی کسی بھی کوشش کے ذمہ دار وہی ہوں گے جن کی میں نشاندہی کرچکا ہوں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اصل میں یہ لوگ گھبرائے ہوئے ہیں کہ اگر میں دوبارہ اقتدار میں آ گیا تو ان کا احتساب کروں گا اس لیے ان کی کوششیں ہے کہ مجھے قتل کر دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp