کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، 3 غیرملکی مسافر گرفتار

جمعہ 14 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات اور ٹیمپرڈ ویزے پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے، حراست میں لیے گئے 2 مسافروں کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافروں کے نام پائن ہنٹ، محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین ہیں، پائن ہنٹ نامی مسافر نے جعلی ویزہ پر میانمار جانے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، سمندری راستے سے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب

ابتدائی تفتیش کے مطابق میانمار جانے کی کوشش میں گرفتار مسافر کے پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی فیچرز غائب اور پاسپورٹ کو ٹیمپرڈ پایا گیا تھا۔

کراچی ایئرپورٹ پر ہی ایک اور کارروائی میں محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین نامی مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، دونوں مسافروں کا تعلق مبینہ طور پر بنگلہ دیش سے ہے۔

ایف آئی اے اہلکاروں کے مطابق دونوں مسافروں نے جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوائے تھے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر اپنے اہل خانہ سے ملنے بنگلہ دیش جا رہے تھے۔

تفتیش کے دوران مسافروں سے بنگلہ دیشی شناختی کارڈ برآمد ہوئے جن پر مسافروں کے نام مختلف پائے گئے، دونوں مسافر کئی سال قبل زمینی راستے سے پاکستان داخل ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، مالیاتی فراڈ میں ملوث گینگ کے کارندے گرفتار

ملزمان نے پاکستان میں موجود ایجنٹ کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ حاصل کیے تھے، دونوں پاکستان میں وہ ملازمت کی غرض سے پہنچے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز