امریکا کا یمن میں فضائی حملے جاری رکھنے کا اعلان، 53 افراد ہلاک

پیر 17 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ اتوار کے روز ہونے والے فضائی حملوں میں اب تک 54 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکا نے یمن میں ان حملوں کا آغاز بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کی جانب سے اسرائیلی سمندری جہازوں پر حملوں کے ردعمل میں کیا تھا تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ایران پر دباؤ بڑھانا بھی ہے جس پر حوثی باغیوں کی امداد کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مشرق وسطیٰ میں نئی جنگ کا خطرہ، امریکا کا یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانے پر حملہ

امریکا کے سیکرٹری دفاع پیٹے ہیگسیتھ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ جس وقت حوثی باغی اعلان کریں گے کہ ہم آپ کی کشتیوں اور ڈرونز کو نشانہ نہیں بنائیں گے تب ہی امریکی حملے بند ہوں گے مگر یہ کارروائی تب تک جاری رہے گی۔

 اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم پر پوسٹ میں حوثی باغیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ کا وقت ختم ہوگیا ہے، آپ کے حملے آج بند ہونے چاہئیں، نہیں تو آپ کے لیے ایسی قیامت برپا کریں گے جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

یہ بھی پرھیے: حوثی باغیوں نے 3 کروڑ ڈالر مالیت کا امریکی ڈرون مار گرایا

انہوں نے ایران کو بھی مخاطب کیا اور کہا کہ حوثی باغیوں کے لیے آپ کی مدد فوراً بند ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں پر حملہ امریکا میں نئی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں پہلی فوجی مداخلت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!