سکھر انٹرنیشنل ایئرپورٹ  سے بین الاقوامی پروازیں جلد شروع ہونے کا امکان

بدھ 19 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہوائی اڈے کی توسیع کے منصوبوں کے درمیان بیگم نصرت بھٹو سکھر ایئرپورٹ سے انٹرنیشنل فلائٹس جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عباس شیخ اور دیگر نے سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کا دورہ کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھر ایئرپورٹ کی توسیع کے تحت مسافر پروازوں کے ساتھ کارگو کی پروازوں کے لیے بلڈنگ اور رن وے کی تعمیر زیرِ غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی ایئرپورٹس کی توسیع اور اپگریڈیشن کے لیے اقدامات جاری

انہوں نے کارگو پروازوں کے لیے سکھر و گردو نواح سے برآمد کی جانے والی مصنوعات کا تخمینہ فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ مسافر و کارگو پروازوں کے مطابق یکجا ترقیاتی منصوبے پر عملدرآمد کرایا جائے۔

ایوان کی قائمہ کمیٹی برائے حج ، عمرہ ، سی اے اے و پی آئی اے کے کنوینر محمد محسن فاروق نے آگاہ کیا کہ اس سال جولائی سے براہِ راست سکھر سے جدہ ہفتہ وار 2 پروازیں چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس موقع پرایوان کے سابق صدر انجینئر عبدالفتاح شیخ نے آگاہ کیا کہ کھجور ، چھوہارہ ، کپاس ، چاول ، اچار ، پھل (آم ، کیلا ، امرود و دیگر ) ، سبزیاں ، کھاد ، دریائی پانی کی مچھلیاں ، گنا ، دودھ کی مصنوعات ، زیوارات ، قیمتی پتھر ، دستکاری مونلعات سمیت دیگر مشرق وسطیٰ ، یورپ ، ایشیائی ممالک سمیت دوسرے ممالک میں بذریعہ کراچی ، ملتان ، فیصل آباد سے برآمد کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کا ڈی آئی خان اور سکھر ایئرپورٹس جیسے منصوبے جلد شروع کرنے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ سکھر ایئرپورٹ کی توسیع سے یہ تمام تر مصنوعات براہ راست سکھر سے برآمدکی جائیں گی، اس کے علاوہ شرکا نے بلوچستان سے برآمد کی جانے والی مصنوعات جس میں بالخصوص خشک میوہ جات کا بھی تخمینے پر بھی غور و خوض کیا گیا جو توسیع کے بعد سکھر سے برآمد کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟