خام تیل کی درآمدات میں اضافہ

جمعرات 27 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خام تیل مہنگا، کیا پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ ہونے والا ہے؟

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں خام تیل کی درآمدات پر3.56ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر3.35ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

فروری میں خام تیل کی درآمدات کاحجم 443ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال فروری میں خام تیل کی درآمدات پر374ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ جنوری کے مقابلے میں فروری میں خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پردوفیصداضافہ ہوا ہے۔

جنوری میں خام تیل کی درآمدات پر436 ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کا روس سے خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل درآمد کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کاحجم 10.70ارب ڈالرریکارڈکیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 10.57ارب ڈالرکے مقابلے میں 1.2 فیصدزیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قطر کی جانب سے امریکی صدر کو دیے گئے طیارے کی ٹیسٹنگ مکمل، جلد استعمال متوقع

بگ باس 17 کے فاتح کامیڈین منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری