را کے ایجنڈے پر چلنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، راناثنااللہ

جمعہ 28 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں جاری دہشتگردی میں مصروف افراد اور احتجاج کرنے والے قوم پرست گروہوں سے مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ خان کا کہنا ہے کہ یہ عمل ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے ملک دشمنوں کی سازش، عزائم ناکام بنائیں گے، صوبائی حکومت

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ جو لوگ بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہوں اور بلوچستان کو آزاد کرانا چاہتے ہوں ان کے ساتھ مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تمام لوگ بےگناہ ہیں تو یہ دہشتگرد کاررائیاں کون کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے: بلوچستان میں احتجاج کرنے والے مظاہرین دہشتگردوں کے ساتھی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بلوچستان کے بنیادی مسائل میں لاپتا افراد کا معاملہ سب سے زیادہ پیچیدہ ہے تاہم ڈویلپمنٹ اور گورننس کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو شہید کیا گیا اور جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے والے دہشت گرد تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کوئی صحافی لاپتا نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

491 میں سے 176 نمونے غیر معیاری، گھی، تیل اور دودھ کے معیار پر رپورٹ جاری

آزاد کشمیر: دھرنا ختم ہوا تو 20 یا 21 اگست کو راولاکوٹ میں پولنگ ممکن ہے، چیف الیکشن کمشنر

پاکستان کا آسیان ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

پینٹاگون نے 41 نئی ’UFO‘ فائلیں جاری کردیں، حیران کن واقعات کی تفصیلات سامنے آگئیں

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر