کاٹلنگ واقعے کی تفصیلی انکوائری کی جائے گی، علی امین گنڈاپور

اتوار 30 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی شہادتوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حقائق سامنے لانے کے لیے معاملے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی شہادتوں کا واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسی علاقے میں پہلے بھی دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں میں محسن باقر اور عباس جیسے بڑے دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح اسی  علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے دوراں 12  دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس کاروائی کے دوراں عام شہریوں کی شہادتوں کے افسوسناک واقعے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی تاکہ حقائق سامنے آئیں۔

مزید پڑھیے: مردان میں پولیس آپریشن: ایس پی اعجاز خان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

انہوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد صوبائی حکومت واقعے سے متعلق اپنا واضح مؤقف دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

علی امین گنڈاپورنے کہا کہ صوبائی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام صوبے سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم