’90 کی دہائی کے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈنر، یہ کیسے ہوگیا‘، صارفین کا محمد حفیظ سے سوال

جمعرات 3 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجہ، انضمام الحق، وقار یونس اور مصباح الحق کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ آج رات ایک شاندار عشائیہ تھا جس کی میزبانی رمیز راجہ نے کی، ساتھ انہوں نے لکھا کہ شکریہ بھابھی بہترین انتظامات اور مہمان نوازی کے لیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کسی کھلاڑی پر ذاتی تنقید نہیں کی‘، 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں پر تنقید سے متعلق محمد حفیظ کی وضاحت

یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کے رمیز راجہ کے ساتھ اختلافات ختم ہو گئے؟

ہاشم طفیل نے لکھا کہ جب آپ اور رمیز راجہ ایک ساتھ بیٹھتے ہیں، تو آپ اپنے الفاظ دہراتے ہیں جو آپ نے ماضی میں کہے تھے کہ ’میرا بیٹا کرکٹ کے بارے میں رمیز راجہ سے زیادہ جانتا ہے‘۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ ’حفیظ بھائی آپ کی رمیز راجہ سے دوستی ہو گئی‘۔

ایک ایکس صارف نے طنزاً لکھا کہ 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈنر، یہ کیسے ہو گیا۔ وہ بھی ان کی اتنی بے عزتی کرنے کے بعد۔

ارسلان سرور لکھتے ہیں کہ 90 کی دہائی والوں سے صلح ہو گئی؟

ایک صارف نے کہا کہ رمیز راجہ سے زیادہ کرکٹ میرا بیٹا جانتا ہے یہ آپ نے ہی کہا تھا نا۔

واضح رہے کہ رمیز راجا اور محمد حفیظ کے درمیان سرد جنگ کا آغاز اس وقت ہوا، جب ورلڈ کپ 2019ء کے بعد رمیز حسن راجا نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کو اب قومی ٹیم کے لیے منتخب نہیں کرنا چاہیے۔

دوسری طرف محمد حفیظ نے رمیز راجا کے بارے میں ماضی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی کرکٹ کے بارے میں سوچ کا معیار یہ ہے کہ وہ ان کے بیٹے روشان سے بھی کم ہے۔ محمد حفیظ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے (اس وقت) 12سال کے بیٹے کو رمیز راجہ سے زیادہ کرکٹ کا علم ہے۔

 محمد حفیظ کا گزشتہ دنوں ایک بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے 90 کی دہائی میں پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے کوئی میراث نہیں چھوڑ کر گئے اور نہ انہوں نے کوئی آئی سی سی ایونٹ جتوایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp