پنجاب حکومت کا صوبے کے مختلف شہروں میں الیکٹرک، فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بسیں چلانے کا فیصلہ

پیر 7 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسیں جبکہ فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس چلانے  کی منظوری دے دی ہے۔

پیر کے روز وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے مختلف شہروں کے لیے ایک ہزار 500 الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔

پہلے مرحلے میں لاہور اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی‘

پراجیکٹ کے مطابق پنجاب کے دور دراز بڑے شہروں میں مرحلہ وار الیکٹرک بسوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 380 الیکٹرک بسوں کی خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،پہلے مرحلے میں لاہور اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں الیکٹرک بسیں، اضافی سہولیات کیا ہیں؟

اجلاس میں سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، رحیم یار خان، ڈی جی خان سمیت 6 اضلاع میں نئے ٹرانسپورٹ سسٹم پر اتفاق کیا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور، گوجرانوالہ الیکٹرک بس سروس کے لیے اگلے جون تک کی ڈیڈلائن مقرر کردی۔

فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس شروع کی جائے گی، سمندری روڈ تا سرگودھا روڈ ریڈ بس سروس اور جڑانوالہ تا جھنگ روڈ اورنج بس سروس شروع کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس کے ٹریک کے لیے پلان بھی طلب کرلیا، وزیراعلیٰ نے لاہور میں یلیو لائن الیکٹرک بس کے ٹریک  کی پلاننگ کے لیے 15روز کی مہلت دی ہے اور متعلقہ حکام سے الیکٹرک بسوں کے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کا پلان بھی طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، کرایہ صرف 20 روپے ہوگا

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور میں جدید ترین ٹرانسپورٹ ٹاور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی منظوری بھی دی۔

’لاہور کے ساتھ باقی شہروں کے عوام کا بھی جدید ٹرانسپورٹ سسم پر پورا حق ہے‘

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ’سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، لاہور ہی نہیں باقی شہروں کے عوام کا بھی جدید ٹرانسپورٹ سسٹم پر پورا حق ہے، خواہش ہے کہ پنجاب کے ہر بڑے شہر میں شاندار اور جدید ترین بس سسٹم موجود ہو۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ترقی کے سفر میں سب کو شریک کرنے کے لیے دیگر شہروں میں الیکٹرک بس چلائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع کا جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار