پہاڑی علاقوں میں آٹا کیسے بنایا جاتا ہے؟

بدھ 9 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مختلف علاقوں میں آٹا تیار کرنے کے مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ شہری علاقوں میں بڑی بڑی ملوں میں گندم کا آٹا بنایا جاتا ہے جبکہ یہی کام پہاڑی علاقوں میں پن چکی سے لیا جاتا ہے۔

بات کی جائے پن چکی کی تو یہ پہاڑی علاقوں میں دریا کے پانی کے پاس جگہ جگہ نظر آتی  ہیں۔ پن چکی کے لیے دریا سے پانی ایک کچی نہر کے ذریعے الگ کر دیا جاتا ہے۔ اور پن چکی کو ایسی جگہ ہر بنایا جاتا ہے جہاں سے پانی اتنی قوت سے نیچے آئے کہ بھاری بھرکم پتھر کی سل کو گھما سکے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اس سال پاکستان میں گندم کا بحران پیدا ہوسکتا ہے؟

پہاڑی علاقوں میں پن چکی میں مکئی کا آٹا بھی پیسا جاتا ہے جس کی روٹیاں ان علاقوں میں بہت شوق سے کھائی جاتی ہیں۔ وہاں مکئی کی فصل زیادہ ہونے کے باعث پن چکی کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے استعمال کی وجہ یہ ہے کہ اس کا آٹا کھانے میں ذائقے دار ہوتا ہے۔ اس پن چکی میں چاول کا آٹا اور بیسن بھی بنایا جاتا ہے جبکہ گندم کا آٹا بجلی سے چلنے والی مشین میں پیسا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عیدالاضحیٰ پر ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ریکارڈ اضافہ، اسٹیٹ بینک کی ’گو کیش لیس‘ مہم کامیاب

گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی اے آئی معاہدہ

امریکا۔ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

رابطوں سے مواقع تک ، محمد نواز گوندل کا دورہ کینیڈا !

سعودی عرب میں ’جازان‘ سیاحت کا نیا مرکز بننے لگا، ساحلی شاہراہ نے توجہ حاصل کر لی

ویڈیو

امریکا۔ایران کشیدگی میں شدت، ایران کے کویت اور بحرین پر میزائل حملے، خلیجی ممالک میں ہائی الرٹ

گلگت بلتستان انتخابات: معذور ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے میں مشکلات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان، کیا محمود اچکزئی مائنس ہوگئے؟

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟