ملک میں جاری سیاسی ہلچل، وزیراعظم شہباز شریف سے اختر مینگل کی اہم ملاقات

جمعہ 28 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سردار اختر مینگل نے وزیرِ اعظم کو بلوچستان کے عوام اور منتخب نمائندوں کی جانب سے ملکی بقا اور بلوچستان کی ترقی کے لیے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے۔ باصلاحیت بلوچ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ گوادر کے مقامی لوگوں کو بین الاقوامی معیار کی شہری سہولیات کے لیے دن رات کوشاں ہوں

ملاقات کے دوران سردار اختر مینگل نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کو اپنی اولین ترجیح بنایا۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران وزیرِ اعظم نے بلوچستان کے علاقوں کا خود دورہ کرکے متاثرہ بلوچوں کا درد بانٹا جو آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ایک برس میں ملک میں شدید معاشی مشکلات اور قدرتی آفات کے باوجود ملکی معیشت کو مستحکم کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟